یادگیر میں ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد

   یادگیر میں ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد



 گلبرگہ 13 جنوری (ناز میڈیا )کرناٹک اردو اکاڈمی بہ اشتراک الصمد ایجوکیشنل چیر ٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ یادگیر کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعوان سوشل میڈیا اور اردو  بمقام جواہر کالج کانفرنس ہال یادگیر زیر صدارت عبدالنبی کاڈلور چیئرمین جواہر ایجوکیشن سوسائٹی یادگیر منعقد ہوامہمان خصوصی کے طور پر جناب بندہ نواز اردو سی آر پی یادگیر 
جناب ثنا اللہ اردو سی آر پی یادگیر جناب مجاہد اردو سی آر پی یادگیر جناب مشتاق احمد صدر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن یادگیرجناب سید ضیاء الرحمن صدر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن شاہ پور جناب محمد یونس صدر اردو ٹیچر اسوسی ایشن شورا پور نے شرکت کی


 اس موقع پر اس ایک روزہ سیمینار میں سوشل میڈیا اور اردو، اردو زبان کی ترقی اور ہماری ذمہ داریاں ، اردو زبان کی بقا میں مدارس کا رول،  زبان اردو اور اساتذہ کی ذمہ داریاں، اردو زبان و ادب کی فروغ میں سوشل میڈیا کا کردار کے حوالے سے پروفیسر منصور احمد خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ لیکچرر سرکاری ڈگری کالج یادگیر ایڈوکٹ عبدالجبار گولا صدر سٹیزنس لیگل اکیڈمی گلبرگہ حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ مبین احمد زخم ایڈیٹر چراغ نور ، ڈاکٹر اقبال شیخ  پرنسپل جواہر کالج یادگیر، محترمہ ڈاکٹر مہر افروز دھارواڑ  محترمہ کنیز فاطمہ لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج یادگیر،بندہ نواز اردو سی آر پی یادگیر،سید ضیاء الرحمن صدر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن شاہپور نے خطاب کیا پروگرام کا آغاز ناصر احمد سرکاری جونیئر کالج یادگیرکی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ سمیرہ بیگم جواہر کالج نے نعت شریف پیش کی عبدالنبی کاڈلور چیئرمین جواہر ایجوکیشن سوسائٹی یادگیر 

نے پودے کو پانی دے کر پروگرام کا آغاز کیا استقبالیہ کلمات میں مبین احمد زخم نے تمام مہمانوں مقالہ نگاروں اساتذہ طلباء و طالبات  کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے یہ چھٹواں پروگرام ہے یادگیر میں یہ دوسرا پروگرام ہے جبکہ چار پروگرام گلبرگہ میں منعقد ہوئے جس کے لیے ہم کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن ڈاکٹر انیس صدیقی جو ضلع گلبرگہ اور یادگیر کے ذمہ دار ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ابتدائی اجلاس کی نظامت مشتاق احمد صدر اردو ٹیچر اسوسی ایشن یادگیر اور تہنیتی تقریب کی کاروائی عارف احمد تماپوری نے چلائی اس موقع پر تمام مہمانوں کے علاوہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن  یادگیر شاہ پور شورا پور کہ صدور  اور یادگیر ضلع کے گرمٹکل شاہ پور شوراپور اور یادگیر کہ سوشل میڈیا کے نمائندوں کو تہنیت پیش کی گئی مبین احمد زخم  کنوینیر پروگرام نے تمام کا شکریہ ادا کیا.
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




 











ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے