عرس شریف حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی بت شکن نعمت اللہ کرمائی چوکھنڈی شریف بیدر
بیدر 27جنوری ( نامہ نگار )شہزادہ و نورنگاہ حضرت سید شاہ نعمت اللہ حسینی ولی کرمانی سرکار فیض آثار حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی کرمانی بت شکن نعمت اللہ کرمانی چوکھنڈی شریف بیدر کا 586 واں عرس شریف 25 جنوری 24 رجب المرجب حسب عمل درآمد اس سال بھی منایا گیا قبل اے عزیز بعد نماز ظہر جلسہ فیضان عظمت اے اولیاء اللہ درگاہ چوکھنڈی میں منعقد ہوا جس کو مجاہد اے ملت مولانا محمد منہاج قادری صاحب حیدرآبادی کا خصوصی خطاب ہوا
بعد نماز عصر صندل شریف حضرت کی دہلیز منیار تعلیم بیدر سے نکل کر حضرت کرمانی چوکھنڈی موضع اشٹور پہونچا بعد نماز مغرب صندل مالی فاتحہ خوانی تقسیم تبرک ادایگی عمل میں آئیں حضرت مولانا سید شاہ اولیاء حسینی کرمانی نعمت اللہ المعروف طاہر باشاہ قبلہ سجادہ نشین وہ متولی درگاہ چوکھنڈی شریف و دہلیز صندل مالی انجام دیے
اس موقع پر سید وقار اللہ قادری بھنوی سجادہ نشین و مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی سجادہ نشین و متولی آستانہ رضویہ مغل پورہ حیدرآباد مولانا شاہ محمد محامد علی منہاج رضوی چشتی شطاری خلیفہ مجاز ، سید شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی صدر سجدہ نشین وہ متولی درگاہ حضرت سید شیخ شاہ فتح اللہ قادری ملتانی المعروف دادا پیر رحمت اللہ علیہ بیدر ، سید شاہ دستگیر موہی الدین قادری الملتانی المعروف شاہرخ پاشاہ قادری جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شیخ شاہ فتح اللہ قادری ملتانی المعروف دادا پیر رحمت اللہ علیہ بیدر ،
محمد معراج مولوی صاحب کے علاوہ افرادا خاندان عزیز و اقارب اور عقیدت مندان موجود تھے اس موقع پر بیدر وقف اڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین محمد فیروز خان نے شرکت کی سید محب اللہ حسینی کرمانی عرف زید پاشاہ جانشین دمتولی سجادہ نشین صاحب قبلہ نے تمام ظاہرین کا اور محکمہ پولیس محکمہ بلدیہ کا شکریہ ادا
کیا
0 تبصرے