مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ میں تکمیل حفظ قرآن کرنے والے
حفاظ کا تلاوت قرآن کا ایمان افروز مظاہرہ
تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے 15 حفاظ میں مولانا نذیر احمد رشادی کے 2 فرزندان شامل
گلبرگہ 16 جنوری ( ناز میڈیا ) قرآن مجید کا ایک بڑا معجزہ یہ ہے کہ وہ فرزندان و دختران اسلام کے دل و دماغ میں محفوظ ہوجاتا ہے حافظ قرآن کا ذہن کس قدر تیز اور حافظہ کتنا پختہ ہوتا ہے اس کا مظاہرہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے 6 ویں سالانہ جلسہ عام و دستار بندی میں دیکھنے کو ملا پچھلے 14 سال کے دوران مدرسہ عربیہ تجوید القرآن زینت کالونی اشرف نگر آزاد پور روڈ گلبرگہ سے 50 حفاظ کرام فارغ ہو چکے ہیں اس سال 12 طلبا نے تکمیل حفظ قرآن کیا ہے ان میں سے زیادہ تر طلبا نے 2 سال کی مدت میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کا 6 واں سالانہ جلسہ عام و دستار بندی کا کل نہایت عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا اس سال تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے 12 حفاظ کرام کو دستار و خلعت فضیلت اور اسناد سے نوازا گیا مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے اور مخیر اصحاب نے حفاظ کرام کو تحائف پیش کرتے ہوئے حفاظ کرام کی قدردانی کا مظاہرہ کیا تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے حفاظ کرام نے تلاوت قرآن مجید کا نہایت ایمان افروز مظاہرہ کیا حفاظ کرام کے تلاوت قرآن مجید کے منفرد مظاہرے سے جلسے کے سینکڑوں مرد و خواتین شرکا کے قلوب گرما گئے اور قرآن مجید کی عظمت کا بھرپور احساس ہوا کہ قرآن مجید کے ماسوا کسی کتاب کو اثر آفرینی اور مکمل ازبر ہونے کی قوت حاصل نہیں ہے تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے حفاظ کرام نے جس منفرد انداز میں تلاوت قرآن مجید کی اس سے تمام مرد و خواتین شرکا کا ایمان تازہ ہوا حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے حفاظ کی قوت حافظہ کا امتحان لیا گیا تو حفاظ کرام نے جس غیر معمولی خود اعتمادی کے ساتھ اور بغیر کسی لغزش کے آیات قرآنی کی تلاوت کی اس سے ہر کسی کو اندازہ ہوگیا کہ حافظ قرآن مجید کا ذہن کس قدر تیز اور حافظہ کس قدر پختہ ہوتا ہے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے حفاظ کرام نے غیر معمولی قوت حافظہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے کے سیکڑوں مرد و خواتین شرکا اور شہ نشین پر تشریف فرما علمائے کرام عمائدین و معززین اور مختلف مدارس عربیہ کے سربراہان و اساتذہ کو حیرت زدہ کردیا تمام شرکا کیلئے یہ بات ناقابل یقین تھی کہ طلبا کو حفظ قرآن مجید کروانے کیلئے اس طرح کی بھی تربیت و محنت کی جاسکتی ہے قرآن مجید کے صفحہ نمبر اور اگلے صفحہ اور تلاوت کو درمیان میں روک کر اگلی آیات کی تلاوت کرنے کیلئے کہا جارہا تھا تو تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے حفاظ تلاوت کیلئے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کررہے تھے حفاظ کرام سے قوت حافظہ کا اس طرح کے منفرد انداز میں امتحان لے رہے مولانا محفوظ الرحمن قاسمی بانی و ناظم مرکز تعمیر ملت صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن اترپردیش بڑی کشمکش میں دکھائی دیئے کہ وہ کس حافظ سے پوچھی گئیں آیات قرآنی کی تلاوت کیلئے کہیں ان کے زبان کھولنے سے پہلے ہی بیک وقت کئی حفاظ تلاوت کا آغاز شروع کر چکے ہوتے حالانکہ کہ امتحان کے دوران پوچھے گئیں آیات قرآنی کی تلاوت کرنے پر عبور رکھنے والے حفاظ سے ہاتھ اٹھانے کی شرط رکھی گئی تھی اور سب سے پہلے ہاتھ اٹھانے والے والے حافظ کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ہاتھ اٹھانے کا وقت ضائع کئے بغیر بیک وقت کئی حفاظ آیات قرآنی کی تلاوت شروع کر رہے تھے مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے فرزند حافظ عبد الکریم مدثر نے قوت حافظہ حفظ قرآن مجید کا غیر معمولی مظاہرہ کیا اور وہ تمام حفاظ میں نمبر ون رہے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے سرپرست مولانا غیاث احمد رشادی آل انڈیا بانی صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فاؤنڈیشن نے قوت حافظہ حفظ قرآن کا بہترین مظاہرہ کرنے والے 2 حفاظ کو فی کس 5 ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا تھا لیکن تمام حفاظ کرام کے قوت حافظہ حفظ قرآن مجید کے زبردست مظاہرے سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ فیصلہ ہی نہیں کر پائے کہ کس حافظ قرآن کو نقد انعام کیلئے منتخب کیا جائے یا پھر انعام کی رقم کس طرح تقسیم کی جائے مولانا غیاث احمد رشادی نے کافی غور و خوض کے بعد 4 حفاظ کو فی کس 5 ہزار روپئے انعام سے نوازا اس مظاہرہ کی خاص بات یہ رہی کہ مولانا محمد عبد القوی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد نے خود قرآن مجید کے نسخے سے ملاحظہ فرمایا کہ حفاظ کرام آیات قرآنی کی صحیح تلاوت کررہے ہیں یا نہیں تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے حفاظ کے اس شاندار مظاہرے پر مولانا عبد القوی صاحب مولانا غیاث احمد رشادی صاحب مہمان و میزبان علمائے کرام اور عمائدین نے مولانا نذیر احمد رشادی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی انتھک مساعی اور مدرسے کیلئے ان کی ہمہ وقت خودسپردگی کی زبردست ستائش کی اور عصری تقاضوں کے مطابق مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کو نہایت کامیابی کے ساتھ چلانے کیلئے انہیں مبارکباد پیش کی مولانا نذیر احمد رشادی صاحب کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اکبر باغ میں ان کے مدرسے کے پڑوسی رہے مرزا رفعت بیگ نے تہنیت پیش کی مولانا محمد غوث الدین قاسمی صاحب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ تکمیل حفظ قرآن مجید کے بعد تلاوت قرآن کے جو دور چلے ان تمام میں وہ موجود رہے اور کسی نے تین سے زائد غلطیاں نہیں کی اور سبھی نے روانی کے ساتھ قرآن مجید سنایا
0 تبصرے