چھ ویں رحمت اللعالمین جلسے میں گلبرگہ کے اردو کنڑا صحافیوں کو ایوارڈس دینے کا اعلان
گلبرگہ 8 جنوری ( ناز میڈیا ) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقد شدنی 6 ویں جلسہ رحمت اللعالمین و تقسیم انعامات سیرت النبی تحریری تقریری حسن قرات و نعت خوانی سیرت و قرآن کوئز اور حفظ احادیث مقابلہ جات میں پہلی بار اردو کنڑا انگریزی اخبارات کے 7 صحافیوں کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں ریاستی سطح کے ایوارڈس پیش کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی جائے گی یہ اعلان ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک و چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی گلبرگہ نے کیا ہے وہ آج پتریکا بھون گلبرگہ میں اخباری کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ 6 واں جلسہ رحمت اللعالمین تقسیم انعامات و تہنیت بروز اتوار 12 جنوری 10:30 بجے دن شالیمار فنکشن ہال خواجہ کالونی نزد بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ میں منعقد ہوگا جس میں تقدس مآب حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز مولانا عبید اللّہ خان اعظمی نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد کے علاوہ انعام یافتہ طلبا و طالبات اولیائے طلبہ علما و مشائخین سجادگان عمائدین اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی سینئر صحافی ایم اے حکیم شاکر کی 55 سالہ سینئر صحافی حامد اکمل ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس گلبرگہ کی 53 سالہ راجیہ اتسو ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ کی 47 سالہ گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں ان تینوں اردو صحافیوں کو رحمت اللعالمین ایوارڈس 2025 سے نوازا جائے گا راجیہ اتسو ایوارڈ یافتہ رام کرشنا بڑشیشی سینئر رپورٹر انڈین ایکسپریس دیویا گتہ دار ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ وجئے کرناٹک جئے تیرتھ پاٹل چیف رپورٹر روزنامہ وجئے کرناٹک اور ہنومنت راؤ بھیرامڈگی چیف رپورٹر روزنامہ اودے وانی کو مولانا آزاد میموریل اسٹیٹ ایوارڈس پیش کئے جائیں گے مولانا محمد غوث الدین قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا محمد شفیق قاسمی جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا عبد الحمید دانش باقوی قاسمی معارفی صدر پیام انسانیت فاؤنڈیشن انجنئیر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمعیت باغبان گلبرگہ مولانا قاسم الجنیدی خطیب و امام مسجد رحمانیہ جگت مولانا اعجاز ندوی اور حیدر علی باغبان نائب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ اخباری کانفرنس میں موجود تھے
0 تبصرے