کرناٹک میں ماسک لگانے کی ہدایت۔ دو بچوں کے متاثر ہونے کے بعد ایڈوائزری جاری
بنگلورو6 جنوری ( نامہ نگار )کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں دو بچوں کے ایچ ایم پی وی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد حکومت کو چوکس کردیا گیا ہے۔ یہ وائرس Covid-19 کی طرح نہیں پھیل رہا ہے اور اس لئے کسی کو ڈرنے یا خوفزدہ ہونےہکی ضرورت نہیں ہے۔۔
اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ پر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (DME) کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سانس سے متعلق یہ وائرس بنیادی طور پر بچوں کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے ان میں نزلہ زکام جیسا انفیکشن ہوتا ہے۔
0 تبصرے