الحاج سید خورشید قادری کی سبکدوشی پر تہنیتی جلسہ کا انعقاد
بیدر 5 جنوری( ناز میڈیا ) گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول حمیلہ پور تعلقہ بیدر میں 4 جنوری 2025 کو سابق اردو ECO الحاج سید خورشید قادری صاحب کی تعلیمی شعبہ سے سبکدوشی پر حمیلہ پور کلسٹر اور حمیلہ پور اسکول کے تمام صدر معلمین و معلمات اساتذہ اکرام اور سی. آر. پی صاحب کی جانب سے تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا.
اس موقع پر جناب حافظ ریاض الدین صاحب اور صدر کروٹا مرزا انصاراللہ بیگ صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل رہے. اس جلسہ میں حمیلہ پور کلسٹر کے صدر معلمین و معلمات نے استقبالیہ کلیمات، جناب خورشید قادری صاحب کی تعلیمی خدمات، اور ان کے بارے میں اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کیا. تمام معلمین و معلمات کا یہ کہنا تھا کہ عالی جناب سید خورشید قادری صاحب اعلی اوصاف کے مالک ہیں وہ صرف تعلیمی شعبہ کے لیے نہیں پوری قوم کے لیے مثالی رہنما ہیں. وہ ہر وقت قوم کی فلاح و بہبودی کے لیے کوشاں رہتے ہیں. چاہے minority scholarship کا کام ہو، اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد ہو یا دیگر کوئی بھی مسلہ ہو وہ اپنے ہر کام کو بہت ہی بہترین انداز میں مکمل کرتے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ تمام معلمین و معلمات نے جناب سید خورشید قادری صاحب کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا. اس کے بعد جناب سید خورشید قادری صاحب کو حمیلہ پور کلسٹر کی جانب سے پر خلوص دعاؤں کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی. پھر حمیلہ پور اسکول کے تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کی جانب سے بھی سید خورشید قادری صاحب کو شال و گل پوشی کے ذریعے سے تہنیت پیش کی گئی. اس کے بعد عالی جناب سید خورشید قادری صاحب نے اس تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ذاتی تجربات اور اظہار تشکر کو پیش کیا. ساتھ ہی ساتھ انہوں نے خاص کر حمیلہ پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب محبوب استاد صاحب اور حمیلہ پور کلسٹر کے سی. آر. پی محمد اظہر علی صاحب کی خدمات
کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور آخر میں انہوں نے تمام اساتذہ اکرام کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا.
0 تبصرے