جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب نے ریاست کے ہو نہار مسلم طلبہ کو فیلوشپ

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب نے ریاست کے ہو نہار مسلم طلبہ کو فیلوشپ


بیدر 20 جنوری ( نامہ نگار )جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے شعبہ ایچ آر ڈی کے تحت بروز اتوار دفتر حلقہ لکڑ کوٹ، حیدرآباد پر منعقد شده پروگرام میں ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے ریاست کے ہو نہار مسلم طلبہ کو فیلوشپ سے نوازا۔ مولانا عبدالباسط انور فیلوشپ برائے اعلیٰ تعلیم سال 2024 کے مستفید کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے طلباء سے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اپنے اپنے شعبوں میں رہنما یا نہ کردار ادا کریں۔ مزید انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنی کامیابیوں اور خدمات کے ذریعہ نہ صرف ملت بلکہ قوم کی ترقی کو بھی آگے بڑھائیں۔

ڈاکٹر ایس ایم فصیح اللہ ، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی، نے اس اجلاس میں کامیاب زندگی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے نظم و ضبط اور مقصد پر مبنی سونچ کو کامیابی کے بنیادی ستون قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے روحانی اور دنیاوی معاملات کے درمیان توازن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلوشپ انچارج جناب ایم جی اظہر نے کہا کہ یہ فیلوشپ طلبہ کی مستقل تعلیمی کار کردگی کا اعتراف ہے۔ اس تقریب میں 50 سے زائد منتخب طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر SIO کے رکن جناب ہدایت اللہ نے پروگرام کی نظامت کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




 















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے