وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بیدر بند
بیدر 9 جنوری ( نامہ نگار )بیدر بند کے سبب شہر میں دکانیں اور ہوٹل بند تھی۔ آٹو، ٹمٹم کروزر سمیت کوئی گاڑی سڑک پر نظرنہیں آئ اہم سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت کم دیکھی گی ضلعی انتظامیہ نے بدھ کی شام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج بند کا اعلان کیا اہم چوکوں، سڑکوں، مرکزی بس اسٹینڈ سمیت اہم مقامات پر پولیس تعینات کی گئی کمیٹی کے کارکن اپنی گاڑیوں پر نیلے جھنڈے باندھے شہر میں گھوم رہے جب کہ ہسپتال اور ادویات کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔
ایمبولینسیں چل رہی ہیں۔ پڑوسی مہاراشٹرا اور تلنگانہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں سرحد تک سفر کر کے واپس آرہی ہیں۔امبیڈکر امبیڈکر کچھ لوگوں کے لیے ایک فیشن ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں بیان دیا تھا کہ اگر آپ امبیڈکر کے بجائے بھگوان کا نام لیں گے تو آپ کو سورگ ملے گی۔ کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔ بہوجن سماج پارٹی آر پی آئی پارٹی سمیت کئی مسلم تنظیموں نے بھی بند کی حمایت کرتے ہوے بیدر بند میں شامل رہے
0 تبصرے