کانگریس حکومت کی ناکامیوں پر کے سی آر کی شدید برہمی

کانگریس حکومت کی ناکامیوں پر کے سی آر کی شدید برہمی



حیدرآباد یکم فروری( ناز میڈیا ) بی آر ایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریونت ریڈی کا ایک سالہ دور حکومت مایوس کن رہا۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ طویل عرصہ تک فارم ہاؤز سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کے بعد کے سی آر نے آج اسمبلی حلقہ ظہیرآباد کے پارٹی کارکنوں سے فارم ہاؤز میں ملاقات کرکے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے سی آر نے ایک سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ''میرا مارا پانی بھی نہیں مانگتا''۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں مَیں نے عوام سے بار بار کہا تھا کہ شادی مبارک اور کلیانا لکشمی اسکیم میں ایک تولہ سونا بطور تحفہ دینا ممکن نہیں ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو شہر حیدرآباد کا امن و امان خطرہ میں پڑ جائے گا اور ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی مسائل پیدا ہوں گے۔ ریتو بندھو اسکیم ختم کردی جائے گی، لیکن عوام نے میری باتوں پر توجہ نہیں دیئے جس کا انہیں آج خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ میں نے ایک سال تک کانگریس حکومت کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی لیکن حکومت عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کا اب وقت آچکا ہے۔ تلنگانہ کی طاقت کیا ہے، کانگریس کو بتانا ہے، گردن مروڑ کر وعدوں کو پورا کرانا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا میں پول رکھا تھا جس میں عوام کا ردعمل دیکھ کر کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ لوگ بی آر ایس حکومت کو بڑی شدت سے یاد کررہے ہیں۔ ایک سال سے ریتو بندھو نہیں دیا گیا، دلت بندھو بھی نہیں دیا گیا۔ لوگ کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ کا شکار ہوگئے۔ مقامی اداروں کے علاوہ آئندہ جو بھی انتخابات ہوں گے، بی آر ایس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ کے سی آر نے پارٹی کے کیڈر کانگریس حکومت کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑنے کیلئے تیار ہوجانے کا مشورہ دیا۔ کانگریس دور حکومت میں اراضیات کی قیمت پوری طرح گھٹ چکی ہے۔ سنگامیشورا، بسویشورا، کالیشورم پراجیکٹ کو جان بوجھ کر خشک کردیا جارہا ہے۔ بی آر ایس سربراہ نے کہا کہ فروری کے اواخر میں بی آر ایس پارٹی ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرے گی اور عوام کے درمیان رہ کر حکومت کے خلاف جدوجہد کرے گی۔اس موقع پر بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ہریش راؤ ، سنیتا لکشما ریڈی ، چنتا پربھاکر ریڈی ، مانک راؤ کے علاوہ پارٹی کے ایم پی ٹی سیز، زیڈ پی ٹی سیز اور دیگر قائدین موجود تھے۔ 
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے