امریکہ میں ہر 34 سیکنڈ میں ہارٹ اٹیک سے ایک ہلاک
واشنگٹن : امریکی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ رپورٹ نے امریکہ میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کیلئے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے عزیز اور دوست احباب ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ 2022 ء میں دل کی بیماری سے 9 لاکھ 41ہزار 652 امریکیوں کی اموات کو ظاہر کرتا ہے۔ 2022 ء کے سی ڈی سی ڈیٹا میں دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد، کینسر، حادثات اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات سے زیادہ تھی۔ کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ دل کی بیماری اور فالج سے مر رہے ہیں جو کہ دنیا میں موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ یہ دونوں حالتیں تمام کینسر اور حادثاتی اموات سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہیں۔
0 تبصرے