والدین بچوں کی عصری تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی تعلیم پر بھی توجہ دیں
پیوپل ویلفر ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے کرناٹک کے بشمول 4 ریاستوں میں
تعلیمی وظائف کی تقسیم
گلبرگہ 13 فبروری( ناز میڈیا ) پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے گلبرگہ شہر کے اردو و انگلش میڈیم ہائی اسکولس کے 28 طلبا و طالبات کو فی کس 5 ہزار روپئے کی امداد دی گئی الہلال اردو ہائی اسکول کے بی این انجینئرنگ کالج روڈ اسلام آباد کالونی گلبرگہ میں تقسیم اسکالرشپ کا جلسہ منعقد ہوا ڈاکٹر متین الدین قادری چیئرمین پیوپل ویلفیئر اینڈ
ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد نے صدارت کی مرزا یوسف بیگ صدر سٹی زنس لیگل اکیڈمی حیدرآباد عزیز اللہ سرمست سینیئر صحافی عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکیڈمی گلبرگہ سید عبد الغنی ڈائریکٹر الہلال اردو ہائی اسکول گلبرگہ انجینیئر محمد معز الدین سیکریٹری پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد سید رزاق احمد ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکریٹری سٹی زنس لیگل اکیڈمی حیدرآباد ڈاکٹر غلام کرمانی خازن سٹی زنس لیگل اکیڈمی حیدرآباد انجنیئر محمد شہاب الدین حیدرآباد حیدر علی باغبان نائب چیئرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ سنیئر شاعر و صحافی مبین احمد زخم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جلسے کی کارروائی کا آغاز محمد تمیم ملک خان طالب علم الہلال اردو ہائی اسکول کی قرات کلام پاک سے ہوا نشاط بیگم طالبہ الہلال اردو ہائی اسکول گلبرگہ نعت خوانی کا شرف حاصل کیا حیدر علی باغبان نائب
چیئرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب و نادار طلبا و طالبات کو تعلیم جاری رکھنے میں بڑی مدد حاصل ہو رہی ہے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے بتایا کہ پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے گلبرگہ یادگیر میں پچھلے 4 سالوں سے ہر سال 25 تا 30 مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی اسکالرشپس دیئے جا رہے ہیں عزیز اللہ سرمست نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ کیلئے اس سال گلبرگہ کے 5 اردو اور انگلش میڈیم کے طلبا و طالبات کا انتخاب نہایت شفاف طریقے سے کیا گیا
اسکالرشپ کیلئے یتیم بچوں لیموں فروش والد اور متعلقہ خواتین کے بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے عزیز اللہ سرمست نے بتایا کہ اسکالرشپ کیلئے ایسے طلبا و طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے والدین اسکول کی فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ تعلیم ترک کرنے کے سلسلے ، ڈراپ آؤٹ کو روکا جائے عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں اسکالرشپ کی اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو فائدہ پہنچانے کیلئے مالدار احباب کو آگے آنا چاہیے عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکیڈمی گلبرگہ نے کہا کہ ملی ہمدردی رکھنے والی شخصیات حیدرآباد سے گلبرگہ آ کر غریب طلبا و طالبات کو اسکالرشپ دے رہے ہیں تو گلبرگہ شہر کے بھی اہل خیر اصحاب کو آگے آکر تعاون کرنا چاہیئے عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر متین الدین قادری اور دیگر اصحاب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ الند میں پیش آئے واقعہ اور اندھا دھند گرفتاریوں کے بعد پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے الند کے متاثرین میں ڈھائی لاکھ روپیوں کے راشن کٹس تقسیم کئے گئے سید عبدالغنی ڈائریکٹر الہلال اردو ہائی اسکول گلبرگہ نے بھی پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ غریب طلبا و طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے اسکالرشپ دینے کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے انجنیئر محمد معزالدین سیکریٹری پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد نے پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے تحت پہلے سال صرف 3 طلبا کو اسکالرشپ دی گئی ٹرسٹ سے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال 4 ریاستوں تلنگانہ کرناٹک مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے 300 سے زائد اور اس سال تقریبا 400 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ دی گئی انجنیئر محمد معز الدین نے بتایا کہ اگلے سال 500 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ دینے کا نشانہ ہے مرزا یوسف بیگ صاحب نے کہا کہ مادری زبان اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا میں مسابقت کا غیر معمولی جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ زندگی میں بہت آگے نکل جاتے ہیں مرزا یوسف بیگ نے مزید کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کبھی احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں صدارتی تقریر میں ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اسلامی اور اخلاقی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ذاتی فائدہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ انسانیت کا فائدہ پیش نظر ہونا چاہیئے ڈاکٹر متین الدین قادری نے ملت کے مالی حیثیت سے کمزور ہو نہار اور قابل طلبا و طالبات کی حصول تعلیم میں مالی امداد کریں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور ملت کا اثاثہ ثابت ہوں ڈاکٹر متین الدین قادری نے گلبرگہ میں اسکالرشپ کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے عزیز اللہ سرمست کو ذمہ داری سونپی اور انہیں پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ گلبرگہ ضلع کا صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا جلسے میں اولیائے طلبا معلمات اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
0 تبصرے