بیدر میں مسجد جنید کی سنگ بنیاد تقریب کا کامیاب انعقاد

بیدر میں مسجد جنید کی سنگ بنیاد تقریب کا کامیاب انعقاد



بیدر 12فروری( نامہ نگار ) بیدر کے جے ایم ہلز ملکاپور رنگ روڈ پر مسجد جنید کی سنگ بنیاد بدست یوٹی قادر فرید اسپیکر کرناٹک اسمبلی کے ہاتھوں عمل میں آئی مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر  محمد سلیم الدین صدر بیدر اربن کواپریٹو بینک بیدر محمد رشید سنا اسٹون کریشر اینڈ ارتھ موورس کے زیر نگرانی مفتی ڈاکٹر ساجد صدیقی بین الاقوامی مقرر جناب رحیم خان ریاستی وزیر برائے بلدیہ اور حج مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. 

پروگرام کا آغاز انجینئر قاری یحیی کی قرات کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا کرناٹک اسمبلی اسپیکر یوٹی قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد جاوید کے اہل خانہ کے لیے میں دعا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی اولاد کے نام پر مسجد بنائی ہے مسجد بنانے کا ثواب ان کو اور ان کے اہل خانہ کو ملے گا انہوں نے کہا کہ مسجد کے ساتھ ساتھ لائبریری اور دیگر عصری علوم کی فکر اس بات کو واضح کرتی ہے کہ محمد جاوید اور ان کے اہل خانہ ملت اسلامیہ اور اپنے وطن عزیز کے لیے کس طرح کی فکر رکھتے ہیں اللہ تعالی ان سے قوم و ملت کا کام لے اور یہ اہل خانہ اسی طرح علم کو لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنے.

مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد کا اسلام میں انتہائی اہم مقام رکھتی ہے بے شمار احادیث اور کئی آیات مبارکہ میں مساجد کے تعلق سے اور مسجد کا بنانے والا مسجد کو بسانے والا وہی ہوتا ہے جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور یوم اخرت پر یقین رکھتا ہے جو یوم اخرت پر یقین رکھتے ہیں وہی مسجدوں کو آباد کرتے ہیں مساجد کے تحفظ کی بات اگر کچھ اٹھتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے یاد رکھیے کہ مساجد کا مسئلہ خالص مذہبی مسئلہ ہے مساجد کا مسئلہ سیاسی مسئلہ نہیں. مفتی علی قاضی چیئرمین کرناٹک اردو اکیڈمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کی عطا گہرائیوں سے منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ نے اللہ کا ایک گھر تعمیر کرنے کا ارادہ کیا جس نیک مقصد کے تحت ہم تمام کو یہاں پر جمع کیا اللہ تعالی ہمیں مسجد بنانے مسجد کو آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے پروردگار عالم نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے مسجدیں تو اللہ کے لیے ہوتی ہیں اللہ تعالی کی عبادت کے لیے ہوتی ہیں قرآن کی تلاوت کے لیے ہوتی ہیں اللہ تعالی کی  بندگی کے لیے ہوتی ہیں مساجد کی تاریخ کیا ہے قرآن کریم نے بیان فرما دیا ہے کہ پیغمبر ابراہیم علیہ السلام نے پیغمبر اسماعیل ان کے فرزند علیہ السلام نے باپ بیٹے نے مل کر خدا کے گھر کی تعمیر کی باپ عظیم پیغمبر بیٹا بھی عظیم پیغمبر آپ کہہ سکتے ہیں خدا کے حکم سے ان دونوں پیغمبروں نے مل کر خدا کے گھر کی تعمیر کی ہے انہوں نے مسجد کہا کہ چار مساجد کا ذکر بالخصوص قرآن کریم میں آیا ہے جن کی تعمیر میں انبیاء کرام کی مقدس ہستیاں شامل رہی ہیں ان کے مقدس ہاتھ لگے ہیں ایک مسجد حرام ہے دوسری مسجد اقصٰی ہے تیسری مسجد نبوی ہے چوتھی مسجد قبا ہے ان مساجد کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے جن کی تعمیر میں انبیاء کرام نے حصہ لیا گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ صبح قیامت تک جو بھی مسجد کی تعمیر کرے گا وہی ان انبیاء کرام کی سنتوں پہ عمل کر رہا ہے اللہ تعالی جسے توفیق دیتا ہے وہ مسجد بناتا ہے جس طرح سے اللہ جسے توفیق دیتا ہے وہ اس کی عبادت کرتا ہے. رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے کہا کہ اس مسجد میں اسلامک لائبریری اور اسلامک انسٹیٹیوٹ بھی بنانے کا ارادہ ہے جس کے لیے میں آب تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں عصری علوم کے لیے جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے میں کرنے کے تیار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ مسجد ایک ایسی چیز ہے جہاں سے ہمارے ہر فیصلے ہوتے ہیں لیکن ہم لوگ اسی کو بھول گئے ہیں  مجید کو چھوڑ کے کر ہم ہمارے تمام فیصلے دوسرے جگہوں پر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں رسوائی اور ذلت مل رہی ہے رکنے سے ملی بیدر رحیم خان نے نماز کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں ساری چیزیں اللہ تعالی نے زمین پر اتاری ہے واحد نماز ایک ایسی چیز ہے جس کو اللہ تعالی نے اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرش پر بلا کر نماز کا تحفہ دیا ہے ہم سب کو نماز کی اہمیت اور اس کی پابندی کرنے کی اللہ تبارک و تعالی توفیق عطا فرمائے آمین - محمد مونس کرمانی حسامی نے نظامت کے فرائض انجام دیے- اس موقع پر محمد جاوید احمد کلاس ون کانٹریکٹر( جے ایم گروپ ) محمد جواد صدر عیدگاہ سنی کمیٹی بیدر اور  محمد جبران منیجنگ پارٹنر جے ایم کنسٹرکشن بیدر نے تمام مہمانوں کو شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا اور مقررین و معززین شہر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر محمد غوث چیئرمین بلدیہ بیدر محمد فیروز خان چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی بیدر ناصر خان صدر کانگریس اقلیتی ضلع بیدر محمد آصف الدین وزڈم چیئرمین وزڈم کالج بیدر وہ دیگر شہ نشین پر موجود تھے واضح رہے کہ محمد جاوید احمد کلاس ون کانٹریکٹر( جے ایم گروپ ) نے اپنے بیٹے محمد جنید احمد مرحوم کی یاد میں اس مسجد کو تعمیر کر رہے ہیں
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے