کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے سینئر صحافی قاضی علی الدین المعروف علی بابا کو کرناٹک اردو اکادمی ایوارڈ کا اعلان
بیدر۔26فروری (نامہ نگار )سینئر صحافی قاضی علی الدین المعروف علی بابا کو اس سال کا کرناٹک اردو اکادمی کی جانب ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ صحافت میں ان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ محکمہ اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان آج جمعرات (27 فروری) کو بنگلورو میں کے ایم ڈی سی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں پیش کریں گے۔قاضی علی الدین، جو چار دہائیوں سے صحافت کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کا شمار ضلع کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ وہ ‘علی بابا’ کے نام سے مشہور ہیں۔وہ اپنی سادگی اور ہمدردی کے لیے معروف ہیں۔اپنے بے باک قلم کے ذریعے انہوں نے بہت سے سلگتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کیا ہے۔استحصال زدہ،ضرورت مند،وہ بے سہارا لوگوں کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں۔انہوں نے ضلع کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ نوجوان صحافیوں کی بھر پور رہنمائی کرتے ہیں۔کرناٹک میڈیا اکیڈمی ایوارڈ،کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کاریاستی سطح کا ایوارڈ، بیدر ضلع انتظامیہ کے علاوہ انہیں مختلف اداروں کی جانب سے بہت سے اعزازات سے نوازا جاچکاہے۔قاضی علی الدین اُردو روزنامہ سُرخ زمین بیدر اور ہندی روزنامہ بیدار کی آواز سب ایڈیٹر ہیں۔قاضی علی الدین کو کرناٹک اردو اکادمی ا کایوارڈ ملنے پر ضلع کے کئی صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ 2014 میں بیدر اتسؤکے موقع پر قومی شہرت یافتہ پریس فوٹوگرافر مرحوم غلام منتقی کی نایاب تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا تھاان تصاویر کو معززین سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔اس وقت کے ڈپٹی کمشنر، بیدر ضلع ایس پی،بیدر ضلع پنچایت سی ای او کی جانب سے بھر پر ستائش کی گئی تھی۔
0 تبصرے