بیدر میونسپل کونسل اب میونسپل کارپوریشن ہوگی
بیدر3 فروری( نامہ نگار ) بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے، میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر رحیم خان نے وعدہ کیا تھا کہ کارپوریشن کی تشکیل سے متعلق تمام عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
اس کے مطابق وہ کابینہ سے منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔بیدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلعی وزیر اور حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیدر میونسپل کونسل کو میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے بعد یہ موجودہ اراکین کی مدت پوری ہونے تک اسی طرح کام کرتی رہے گی۔ الیکشن کے دوران نئے شامل ہونے والے 16 دیہاتوں کو شامل کرنے کے لیے وارڈز کی دوبارہ تشکیل کی جائے گی۔ فطری طور پر جیسے جیسے دائرہ وسیع ہوتا جائے گا ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔ مزید برآں ریاستی حکومت کو میونسپل کونسل کے مقابلے کارپوریشن کو بڑا بجٹ مختص کرنا ہوگا۔ نئے شامل ہونے والے دیہاتوں کے ٹیکس بھی میونسپلٹی کو بھیجے جائیں گے۔ مزید فنڈز کی آمد سے شہر میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔
0 تبصرے