سید منصور احمد قادری کو ریاستی حج کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ
بیدر 3فروری( نامہ نگار ) سید منصور احمد قادری انجنئیرضلع بیدر کی نہایت فعال اور متحرک شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کردی ہے باالخصوص حاجیوں کی خدمت کیلئے انہوں نے ایک تنظیم ”انجمن خادم الحجاج“بنائی اور تب سے لیکر آج تک گذشتہ (26) سالوں سے نہایت منظم انداز میں ضلع بیدر سے جانے والے حاجیوں کی خدمت اور رہنمائی کرتے آرہے ہیں۔جس کی مثال کہیں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار شریکانت سوامی صدر سیکولر سٹیزنس فورم نے کیا وہ آج ستریکا بھون نوآباد بیدر میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سید منصور احمد قادری حاجیوں کی خدمت کیلئے سارے علاقے میں جانے جاتے ہیں۔ 5فروری کو بنگلور میں ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین کا چناو ¿ ہے حج کمیٹی کے جملہ 11ممبران میں سب سے زیادہ متحرک اور تجربہ کار شخص کو اگرچیرمین منتخب کیاجاتاہے تو یہ نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہوگا بلکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔کیونکہ اس علاقے سے کانگریس پارٹی نے آج تک اس علاقے کی عوام ہمیشہ کانگریس کی تائید کرتی رہی ہے حالیہ پارلیمنٹ الیکشن میں کانگریس نے (8)کے منجملہ (5) سٹیں اسی علاقے سے جیتی ہیں۔ لہذا سیکو لر سٹیزنس فورم چیف منسٹر کرناٹک ،ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک ، حج منسٹر اور منسٹر برائے اقلیتی بہبود اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ اس بار کانگریس پارٹی اس نظر اندازکردہ علاقے سے نمائندگی دیتے ہوئے سید منصور احمد قادری کو حج کمیٹی کا چیرمین منتخب کرے ۔ مفتی عبدالغفار صدر جماعت العلماءو ائمہ نے بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ سید منصور احمد قادری ضلع بیدر کے حاجیوں کی درخواست فارم کے ادخال سے لیکر اُن کی رقم ادائیگی ،تربیتی کیمپ کا انعقاد ، ٹیکہ اندازی روانگی اور واپسی کا نظم ۔الغرض ضلع بیدر کے حاجیوں کو سہولت انجمن خادم الحجاج سے ملتی ہیں اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ۔حج منسٹر جنا ب رحیم خان صاحب خود اس انجمن کے نائب صدر ہیں حاجیوں کی خدمت کے علاوہ جناب رحیم خان کے الیکشن میں بھی وہ انکا سیدھا ہاتھ بن کر ہمیشہ ساتھ رہے ہیں آج جناب رحیم خان صاحب کی ذمہ داری ہیکہ وہ سید منصور احمد قادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے حج منسٹری میں بھی انہیں اپنا سیدھا ہاتھ بنائے رکھے۔ محمد اسد الدین سیکریٹری سیکولر سٹیزنس فورم نے کہا کہ ہر منسٹر اپنی وزارت کی چیرمین شپ یا دیگر عہدے اپنے تائیدی لوگوں میںتقسیم کرتے ہیں اس لئے رحیم خان صاحب کوبھی چاہیئے کہ وہ کسی دبا و ¿ میں آئے بغیر اپنے قریبی متحرک شخص کو اس عہدے پر فائز کریں پریس کانفرنس میں مولانا مونس کرمانی اور سید سرفراز ہاشمی بھی موجود تھے ۔مولانا عتیق الرحمن کے شکریہ پر پریس کانفرنس کا اختتام ہوا۔
0 تبصرے