محمد وسیم رحمٰن مرزا بیگ کو نیشنل اُردو ایوارڈ
بیدر 3 فروری ( نامہ نگار )قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، انڈیا کی طرف سے نیشنل لیول پر 1 فروری 2025 کو پروگرام مہاراشٹرا کے شہر ناندیڑ میں عمل میں لایا گیا ۔ محمد وسیم رحمٰن مرزا بیگ ولد آعظم مرزا ریٹائرڈ ٹیچر خواجہ ہائی اسکول گلبرگہ ، کو گلبرگہ شہر کرناٹک سے منتخب کرکے انہیں نیشنل لیول پر جناب چودھری واصل علی صاحب سیکریٹری قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ کے ہاتھوں نیشنل اُردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سر سید احمد خان ایجوکیشنل فاونڈیشن کی طرف سے 8 سال سے کئی بچوں کو آگے بڑھایا ہے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور NCPUL سے کمپیوٹر ، اُردو اور عربی ڈپلومہ کورسیز بھی فری میں چلا رہیں ہیں اس پروگرام میں انڈیا بھر سے کئی اسٹیٹ سے منتخب کئے گئے اساتذہ نجی اسکول اور گورنمنٹ اسکول سے ۔ جو اُردو زبان کی بقاء اور اُردو زبان کے فروغ کے لئے کام کو انجام دیتے آرہیں ہیں. اس خوشی کے موقع پر محمد مدثر رحمٰن ، انجینیر سید عمر فاروق , اعجاز مرزا ، مختار احمد اور خسرو انور گلبرگہ سے شیخ محمود ، شیخ ممشاد ، عبد العظیم ، سید کلیم بیدر سے اور مرزا آصف بیگ ، عنایت اللہ ، ثمیر خان رائچور سے مبارکباد پیش کئے ہیں۔
0 تبصرے