ہر دور میں اہل ایمان اہل باطل سے نبرد آزما رہے ہیں صد ائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کی دعوت افطار میں غزوہ بدر پر عزیز اللہ سرمست کا خطاب

ہر دور میں اہل ایمان اہل باطل سے نبرد آزما رہے ہیں صد ائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کی دعوت افطار میں غزوہ بدر پر عزیز اللہ سرمست کا خطاب 



گلبرگہ 24 مارچ ( ناز میڈیا ) ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اپنے حوصلے بلند رکھنے چاہیئے مسلمانوں کیلئے اہل باطل کی مخالفت اور نفرت کوئی نئی بات نہیں ہے ہر دور میں اہل ایمان اہل باطل سے نبرد آزما رہے ہیں اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کیا ہے وہ صدائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کے زیر اہتمام زمزم کالونی گلبرگہ میں کل شام دعوت افطار میں اظہار خیال کر رہے تھے 


عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کا جذبہ ایمانی ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مثالی ہے کہ مسلمان اپنی ایمانی طاقت سے دنیا کی بڑی سے بڑی ظالم اور نمرودی و فرعونی طاقت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ صحابہ کرام کے ایمان کی طاقت کا یہ عالم تھا کہ غزوہ بدر میں انہوں نے نہ صرف مکہ کے سرداران قریش کو موت کے گھاٹ اتار دیا بلکہ ان سے مقابلہ کرنے آئے اپنے رشتہ داروں کو بھی تہ تیغ کر دیا عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ رہتی دنیا تک غزوہ بدر کا یہ پیغام ہے کہ طاقت کے نشے میں چور ظالموں کا عبرتناک انجام ہوتا ہے عزیز اللہ سرمست نے علما و دانشوران اور قائدین پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی ایمانی طاقت کی پختگی کیلئے غزوات کی تاریخ بیان کریں انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کی یہ وہ روشن پہلو ہیں جن سے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوں گے مولانا مفتی محمد رکن الدین صدر صدائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر خواتین کیلئے ہر سال ماہ رمضان المبارک میں سماعت قرآن مجید کا اہتمام کیا جاتا ہے یکم رمضان المبارک سے 22 رمضان المبارک تک قرآن مجید کے ترجمے و تفسیر کی سماعت کی تکمیل کی گئی اسی مسرت میں آج دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے مولانا مفتی محمد رکن الدین نے عزیز اللہ سرمست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی غزوات کی تاریخ سے واقف کروانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کے ایمان کو مزید پختہ کیا جا سکے دعوت افطار میں مولانا عبدالحمید باقوی قاسمی معارفی دانش حافظ محمد اقبال حافظ محمد عتیق الرحمن عمری ڈاکٹر عبدالباری مولوی  مظہر احمد گرمٹکالی میر آصف علی مبین احمد زخم بشیر عالم کے علاوہ اہلیان محلہ اور پس پردہ خواتین کی کثیر تعداد  شریک رہی بعد نماز مغرب طعام کا اہتمام کیا گیا

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے