تلنگانہ حکومت کا عید الفطر پر دو دن کی تعطیلات کا اعلان

تلنگانہ حکومت کا عید الفطر پر دو دن کی تعطیلات کا اعلان


حیدرآباد28 مارچ ( نامہ نگار )تلنگانہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے 31 مارچ کو عید الفطر کی مناسبت سے عام تعطیل مقرر کی ہے، جبکہ یکم اپریل کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، 28 مارچ کو جمعۃ الوداع اور شب قدر کے موقع پر اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے اختیاری تعطیل رکھی گئی تھی، جبکہ دیگر اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔بی آر ایس حکومت کے دوران بونال تہوار، کرسمس اور عید الفطر کے دوسرے دن تعطیل دی جاتی تھی، جس روایت کو موجودہ حکومت نے بھی برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب، آندھرا پردیش حکومت نے عید الفطر کے لیے صرف 31 مارچ کو ایک دن کی تعطیل دی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے