رمضان غلبہ دین اور فتوحات کا مہینہ مسلمان غالب آنے کیلئے ہیں نہ کہ خائف ہونے کیلئے : عزیز اللہ سر مست
گلبرگہ 14 مارچ ( ناز میڈیا )سنیئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا ہے کہ رمضان کو آج مسلمانوں نے کھانے پینے اور خریداری کا مہینہ بنا لیا ہے جبکہ رمضان غلبہ دین کیلئے جدوجہد کرنے اور فتوحات کا مہینہ ہے حضور اکرم اور صحابہ نے روزہ کی حالت میں جنگ بدر لڑی جنگ خندق میں خندق کھودی اور مکہ فتح کیا وہ آج نماز جمعہ سے قبل مسجد ہاجرہ گیسو دراز کالونی نیا محلہ گلبرگہ میں جنگ بدر سے فتح مکہ تک کے زیر عنوان کثیر اجتماع سے خصوصی خطاب کر رہے تھے عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ رمضان المبارک میں جنگ بدر جنگ خندق ہوئی اور مکہ فتح ہوا حضور اکرم کی غیر معمولی جنگی مہارت و حکمت عملی کے نتیجے میں پہلی فتح جنگ بدر کے بعد صرف 6 سال میں مکہ فتح کر لیا گیا عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے اور ان کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مسلمانوں کا حوصلہ بڑھانے اور ان کے عزائم کو بلند کرنے حضور کی جنگی مہارت حکمت عملی جنگ بدر دیگر غزوات اور فتح مکہ کی تاریخ بیان کی جائے عزیز اللّٰہ سرمست نے اعداد و شمار کے ساتھ بتایا کہ بدر خندق تبوک اور دیگر تمام غزوات و جنگوں میں مسلمان ہمیشہ اقلیت میں رہ کر کثیر فوج پر غالب آئے اسلام دین حق ہے اور باطل پر اسے غالب آنا ہی ہے اسی طرح مسلمان کبھی اپنا حوصلہ پست نہیں کرتا بلکہ وہ اسباب و وسائل کی پرواہ کئے بغیر غلبہ دین کیلئے باطل سے نبردآزما ہو جائے تو غالب آکر رہتا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے انتشار کی کیفیت ہونے تنظیمی ڈھانچے حکمت عملی و منصوبہ بندی کے نہ ہونے کو شکست اور پستی کے اسباب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان مسلکی فروعی انتشار سے اوپر اٹھ کر ایک امیر کی اطاعت میں ایک مقصد غلبہ دین کیلئے متحد ہو جائیں تو بدر کی تاریخ دہرائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان نے دنیا کی دو سوپر پاور طاقتوں روس امریکہ اور فلسطینیوں نے اسرائیل کو غزوہ بدر کی تاریخ دہرا کر پسپا کیا ابتدا میں مولانا محمد معین الدین خطیب و امام مسجد ہاجرہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنتوں کو چھوڑنے کی وجہ سے آج مسلمان پسپائی کا شکار ہو رہے ہیں حاجی عبدالرشید صدر مسجد کمیٹی حسن بیگ سیکریٹری مسجد کمیٹی حاجی میاں فیروز آباد محمد خواجہ محمد بھائی گھی والے امجد جاوید موظف پرنسپل نیشنل پی پی کالج گلبرگہ عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکیڈمی گلبرگہ حیدر علی باغبان نائب صدر گلبرگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی محمد رفیق صدر اسرا پبلک اسکول گلبرگہ میر آصف علی مولوی محمد خواجہ گیسودراز سید نعیم رضوی صحافی کے علاوہ مصلیان مسجد بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود رہی
0 تبصرے