شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ : بنگلہ دیش نے ہندوستان کو بھیجا خط، جواب کا انتظار

شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ : بنگلہ دیش نے ہندوستان کو بھیجا خط، جواب کا انتظار


ڈھاکہ5 مارچ ( ایجنسی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ ڈھاکہ نے شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان کو "رسمی خط" بھیجا تھا لیکن نئی دہلی کی جانب سے کوئی سرکاری جواب موصول نہیں ہوا۔ بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق، برطانوی چینل اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یونس نے کہا کہ حسینہ کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ حسینہ (77) گزشتہ سال بنگلہ دیش میں طلبا کی قیادت میں ہونے والے زبردست احتجاج کے بعد ہندوستان آئیں اور 5 اگست سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل (آئی سی ٹی)نے حسینہ اور ان کی کابینہ کے کئی سابق وزراء ، مشیروں اور فوجی اور سویلین حکام کے خلاف "انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی" کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش نے دو وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور نہ صرف حسینہ کے خلاف بلکہ ان سے وابستہ تمام افراد کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باضابطہ خط بھیجنے کے بعد بھی ہندوستان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ تاہم، ہندوستان نے تصدیق کی کہ اسے بنگلہ دیش ہائی کمیشن سے 'نوٹ وربل' موصول ہوا ہے لیکن اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ یونس نے کہا کہ حسینہ کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حسینہ پر جولائی اور اگست میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی کی قیادت کرنے کا بھی الزام ہے، اس الزام کی انہوں نے تردید کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ ان پر سیاسی طور پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے