سٹی زنس لیگل اکاڈمی کے وفد کی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ سے ملاقات

سٹی زنس لیگل اکاڈمی کے وفد کی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ سے ملاقات 


گلبرگہ 6 مارچ ( نامہ نگار ) سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع کے ایک نمائندہ وفد نے آج دوپہر ڈاکٹر انیتا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ سے ملاقات کی عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع کی قیادت میں اکاڈمی کے وفد نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ ڈاکٹر انیتا سے ملاقات کرتے ہوئے جیل کے مسلم قیدیوں کیلئے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار اور نمازوں کی ادائیگی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی تفصیل معلوم کی وفد کو بتایا گیا کہ گلبرگہ شہر کے مخیر اصحاب کی جانب سے بھی مسلم قیدیوں کیلئے افطاری بھیجی جارہی ہے وفد نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ سے عدالتی تحویل کے تحت قید ایسے قیدیوں کی فہرست طلب کی جن کے پاس ضمانت کروانے کے وسائل نہیں ہیں تاکہ اکاڈمی کی جانب سے ان کی ضمانت کروائی جاسکے ڈاکٹر انیتا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ کی اس پیش کش پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے دفتر میں اس نوعیت کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں تاہم نوین نولے سینئر سیول جج و سیکریٹری لیگل ایڈ اتھارٹی گلبرگہ سے یہ تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں اور لیگل ایڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ضمانت حاصل کرنے کے وسائل سے محروم قیدیوں کی مدد کی جاسکتی ہے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست سرپرست سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع امیر حمزہ ایڈوکیٹ رافعہ شیرین خان ایڈوکیٹ افضال محمود ارکان سٹی زنس لیگل اکاڈمی وفد میں شامل تھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے