مسجد اقصی سے مسلمانوں کا ایمانی رشتہ مسجد اقصی کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی گلبرگہ میں جلسہ یوم القدس علما و دانشوران کا خطاب

مسجد اقصی سے مسلمانوں کا ایمانی رشتہ مسجد اقصی کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی گلبرگہ میں جلسہ یوم القدس علما و دانشوران کا خطاب 
 


گلبرگہ 29 مارچ ( نامہ نگار ) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کے زیر اہتمام آج بعد نماز عصر چلبل گارڈن نور باغ گلبرگہ میں جلسہ یوم القدس کا انعقاد عمل میں آیا ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک نے جلسے کی صدارت کی کارروائی کا آغاز مولانا جمیل احمد صدیقی کی قرات کلام پاک سے ہوا 

 معروف خوش الحان  نعت خواں سید طیب علی یعقوبی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے انعقاد کے ذریعے مسلمان مسجد اقصی کی بازیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے 46 سالوں سے یوم القدس منایا جا رہا ہے اور مسجد اقصی کی بازیابی تک مسلمانوں کی جدوجہد جاری رہے گی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ یوم القدس کے انعقاد کے ذریعے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے عزیز اللہ سرمست نے عین رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فلسطینی مسلمانوں

 کے قتل عام وحشیانہ بمباری اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عرب ممالک کی خاموشی کو بدترین بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان کی شہادت کی اطلاع پر کفاران مکہ سے بدلہ لینے لی گئی بیعت رضوان اور اپنے حلیف قبیلہ بنو خزاعہ کی مدد کیلئے حضور اکرم کا 10 ہزار کے لشکر کے ساتھ مکہ کی فتح کیلئے روانہ ہونا سیرت طیبہ کے اس پہلو کو  پیش نظر رکھتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف سخت اقدام کرنے عرب ممالک کو آگے آنا چاہیئے تھا مولانا جمیل احمد صدیقی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے مسجد اقصی اور اس کے اطراف واقع مذہبی مقامات کی تاریخ بیان کی اور قرآن مجید کے حوالے سے بتایا کہ اللّٰہ نے اس سرزمین پر اپنی رحمتیں اور برکتیں رکھی ہیں مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے قرآن مجید کے حوالے سے کہا کہ مسجد اقصی کے ساتھ مسلمانوں کا ایمانی رشتہ ہے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کی تعمیر حضرت سلیمان نے فرمائی تھی انہوں نے کہا کہ فلسطین 80 ہزار انبیائے کرام کی سرزمین ہے مولانا جاوید عالم قاسمی نے مزید کہا کہ یہودیوں کو جب ساری دنیا پناہ نہیں دے رہی تھی تو فلسطین کے مسلمانوں نے سہارا دیا لیکن آج اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر سفاکیت اور بربریت کا انسانیت سوز مظاہرہ کر رہا ہے مولانا جاوید عالم قاسمی نے کہا کہ یوم القدس کا انعقاد دراصل مسلمانوں کو مجاہدہ کی دعوت دینا ہے مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی سربراہ  خانقاہ گلشن مدنی گلبرگہ نے کہا کہ اسلاف کی پیروی نہ کرنے کے نتیجے میں آج مسلمان ظلم و زیادتی اور پستی کا شکار ہیں مولانا حافظ محمد قاسم نظامی نے ڈاکٹر اصغر چلبل کی ملی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور امت میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے صدارتی تقریر میں غزہ پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خطرناک عزائم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اسرائیل کو ہتھیار کی سربراہی روک دے تو اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اپنے مفادات کے پیش نظر اسرائیل کیخلاف اقدام کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں اگر عرب ممالک صرف پٹرول دینا بند کر دیں تو اسرائیل اور امریکہ عرب ممالک کے سامنے سر نگوں ہو جائیں گے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے بھی کوئی ملک تیار نہیں ہے مولوی محمد خواجہ گیسودراز نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے انجنیئر مشتاق احمد انجنیئر محمد محمود عادل سلیمان سیٹھ مولانا مظہر القادری صادق کرمانی حیدر علی باغبان مبین احمد زخم بشیر عالم سید نعیم الدین کے علاوہ کئی ایک معززین اور عمائدین نے جلسے میں شرکت کی جلسے کے آخر میں دعوت افطار و طعام  کا اہتمام کیا گیا
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے