سابق ایم ایل سی وجےسنگھ کی کامیاب نمائندگی عیدگاہ کے لیے 25 لاکھ کا فنڈ منظور
بیدر 7 اپریل ( نامہ نگار ) بیدر ضلع کے تعلقہ بسواکلیان کے سابق قانون سازکونسل کے رکن وجے سنگھ کی نمائندگی پر بسواکلیان کی تاریخی عیدگاہ کیلئے کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔
اس اہم ترقیاتی قدم پر عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اور معزز شخصیات نے وجے سنگھ کی گل پوشی کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر، اراکین اور شہر کی کئی ممتاز و معزز شخصیات موجود تھیں۔ سبھی نے وجے سنگھ کے اس قابلِ ستائش اقدام کی بھرپور سراہنا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی وہ اقلیتی اداروں کی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ فنڈ سے عیدگاہ کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے دیگر کام انجام دیے جائیں گے۔
0 تبصرے