جج کے گھر میں چوری کرنے والے 3 چور گرفتار ایک فرار with Video

جج کے گھر میں چوری کرنے والے 3 چور گرفتار ایک فرار


 بیدر 16 اپریل ( نامہ نگار )سیکنڈ ایڈیشنل سول اور سیکنڈ جے ایم ایف سی ڈسٹرکٹ جج ایم ڈی شہز کے گھر میں ہوئی چوری کے معاملے کا بیدر ضلع پولیس نے پتہ لگا کر آج منگل کو مہاراشٹر کی پارتی گینگ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پارتی گینگ کے 3 افراد مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے ہیں ۔ تینوں میں سے 2 باپ بیٹا شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم فرار ہے۔ گرفتار افراد سے  1 لاکھ 77 ہزار روپے مالیتی اشیا ضبط کر لی گئی ہے۔ 

اشیاء میں 10 گرام وزنی سونے کی چین 2 سونے کی چوڑیاں، 20 گرام چاندی کی چین، 30 گرام چاندی کی انگوٹھی ، ایک نیلے رنگ کا ایئر بیک  ، ایک لوہے کا راڈ اور ایک اسکریو ڈرایور شامل ہے۔ ضلع سپریٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ کنٹی نے منگل کو شہر میں ایک پریس کا نفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ جج کے گھر سے چوری کی گئی ہر چیز کو ضبط کر لی گئی ہے۔ ایس پی نے بتایا 31 مارچ کو دیررات جب جج  کے گھر میں کوئی نہیں تھا وہ گھر میں داخل ہوئے اور الماری کا تالا  توڑ دیا اور زیورات چرا لیئے ۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی 3 پولیس ٹیموں نے بہتر کام کیا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج  اور اے آئی کمانڈ سینٹر سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مہاراشٹر کے ادگیر ریلوے اسٹیشن سے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد نے چوری کرنے سے پہلے 3 سے 4 دنوں تک جج  کے گھر کے ارد گرد گھوم کر معلومات حاصل کر لی ۔ وہ ہرروز مہاراشٹر سے ٹرین میں آتے اور جاتے تھے۔ جرم کے دن انہوں نے تلنگانہ کے وقار آباد میں چوری کی واردات بھی کی تھی۔ ان کے خلاف ایکسائز کے کیسز بھی ہیں۔ اطلاعات موصول ہوتی ہیں کہ وہ پہلے بھی چوری کی کچھ وارداتوں میں ملوث تھے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ کنٹی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد تلنگانہ پولیس سے بھی مدد طلب کی گئی تھی،لیکن بالآخر ہمارے ضلع کی پولیس انہیں تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سپریڈنٹ اف پولیس چندرکانت پجاری ، ڈی وائی ایس پی شیوانا گوڑا پاٹل کی رہنمائی میں نیو ٹاؤن  پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر وجے کمار کی قیادت  پی ایس آئی پربھاکر پاٹل ، عملہ ،پرکاش، ملیکارجن،  ناگپااللہ پور نوین گنگاندھر اور گاندھی گنج تھانے کے عمران نے تحقیقات کی اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے