بسواکلیان میں647واں عرس شریف حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار رحمة اللہ علیہ
بیدر 19اپریل ( نامہ نگار ) خواجہ محمد مصباح الحسن جاگیردار جانشین سجادہ نشین بارگاہِ عالیہ حضرت شیر سوار ؒ بسواکلیان ، ضلع بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب شوال المکرم کی 21,22,23 مطابق 20,21,22 اپریل 2025ء قطب کلیانی ؒ کا 647 واں عرس شریف بصد عقیدت واحترام منایا جارہاہے ۔
جلوس ِصندل مبارک 20 اپریل بروز اتوار بعد نماز مغرب بارگاہِ حسین سے روانہ ہوکر شہر کی مختلف شاہ راہوں سے گزرتا ہوا رات دیر گئے بارگاہ عالیہ حضرت شیرسوار ؒ پہنچے گا۔نماز فجر سے پہلے صندل مالی انجام دی جائے گی ۔صندل مالی اور عرس شریف کے تمام مراسم ومحافل تقدس مآب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ ضیاءالحسن جاگیر دار صاحب قبلہ شاہ منوری چشتی نظامی شیر سواری موروثی سجادہ نشین ومتولی بارگاہ حضرت شیر سوار ؒ کے دست مبارک وسرپرستی ونگرانی میں انجام پائیں گے۔ 21 اپریل بروز پیر بعد نماز مغرب چراغاں روشن کئے جائیں گے اور بعد نماز عشاء جلوس جھیلہ بارگاہ حسین سے نکل کر بارگاہ شیر سوار ؒ پہنچے گا اور ساتھ ہی عظیم الشان پیمانے پر جلسہ فیضان اولیاءاللہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس جلسہ سے مقرر ذیشان حضرت علامہ مولانا مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری صاحب قبلہ نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے علاوہ خطیب ذیشان نبیرہ غوث اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کامل جامعہ نظامیہ وریسرچ اسکالر مولانا آزاد یونیورسٹی مخاطب فرمائیں گے ۔ 22اپریل بروز منگل بعد نماز عصر درگاہ شریف میں زیارت کا اہتمام ہوگا جس میں قرآن خوانی ،شجرہ خوانی ،فاتحہ درودوسلام کے بعد تبرکات تقسیم کئے جائیں گے اور بعد نماز عشاءمحفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گاجس میں معروف قوال کلام سنائیں گے۔ عرس شریف کے محافل میں فضیلت مآب حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ برادرسجادہ نشین بارگاہ شیر سوار ؒ گلسرم شریف ، تقدس مآب حضرت سید شاہ نصر اللہ حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ قطب ثانی ؒ بیدر شریف ، عالی جناب سید حبیب سرمست صاحب چیرمین وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ ، فضیلت مآب حضرت سید شاہ انور حسین قادری صاحب قبلہ گدی نشین بارگاہ رکن الدین تولہ گلبرگہ شریف ، حضرت سید شاہ احمد حسینی صاحب قبلہ برادر سجادہ نشین بارگاہِ کولم پلی ، عالی جناب فیروز خان صاحب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی بیدر ، حضرت الحاج سید شاہ سجاد محی الدین قادری صاحب چشتی ملتانی سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا پیر ؒ بیدر ، حضرت سید شاہ حامد سر بقا قادری صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت امیر الدین شاہ قادری بسواکلیان ، حضرت سید شاہ مبین اللہ حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ گلگ ،حضرت سلطان علی شاہ صاحب مرزائی بسواکلیان ، حضرت میر امانت علی ایڈوکیٹ صاحب بسواکلیان ، منتظم عرس جناب عبد الرزاق بابا چودھری بسواکلیان کے علاوہ دیگر معززین وعمائدین مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے ۔ تمام عقیدتمندان اولیاءکرام سے کثیر تعداد میں شرکت کی التماس ہے ۔
0 تبصرے