یوٹیوب چینل '4 پی ایم ' کا معاملہ : سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا

یوٹیوب چینل '4 پی ایم ' کا معاملہ : سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا


نئی دہلی، 5 مئی (پی ٹی آئی)- سپریم کورٹنے پیر کے روز مرکز اور دیگر فریقین سے یوٹیوب چینل '4 PM'کو بلاک کرنے کے حکم کو منسوخ کرنے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔جسٹس بی آر گاوئی اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی اور مرکز و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا۔یہ درخواست سنجے شرما نے دائر کی ہے، جو اس یوٹیوب چینل کے منتظم ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مرکز کو ہدایت دی جائے کہ وہ چینل کو بلاک کرنے کا حکم، اس کے اسباب اور متعلقہ ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مرکز سے بلاکنگ آرڈر اور اس کی وجوہات طلب کرنے کے بعد اسے منسوخ کیا جائے۔سینئر وکیل کپل سبل، جو درخواست گزار کی نمائندگی کر رہے تھے، نے کہا کہ بلاک کرنے سے قبل درخواست گزار کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاپورا چینل بلاک کر دیا گیا ہے، اور کوئی وجہ نہیں دی گئی۔ مجھے جو تھوڑی بہت معلومات ملی ہیں، وہ صرف انٹرمیڈیٹری (درمیانی فریق) کے ذریعے ملی ہیں۔سبل نے مزید کہاکہ ظاہری طور پر یہ اقدام غیر آئینی ہے۔بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ آئندہ ہفتے دوبارہ سنا جائے گا۔

درخواست میں 2009 کے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولزکے قاعدہ 16 کو بھی منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔قاعدہ 16 کے تحت تمام شکایات، درخواستوں اور اس پر کی گئی کارروائیوں کو سخت رازداری میں رکھا جانا لازم ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوب چینل کو بلاک کرنے کا حکم من مانی اور غیر آئینی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے