بیدر ضلع کے 64 عازمین حج کا پہلا قافلہ حیدرآباد کے لیے روانہ

بیدر ضلع کے 64 عازمین حج کا پہلا قافلہ حیدرآباد کے لیے روانہ
 


 بیدر 6 مئی ( نامہ نگار ) ضلع بیدر کے  250 عازمین اس سال حج پر جا رہے ہیں جس میں چو ساٹھ عازمین 5 مئی 2025 کو  بعد نماز ظہر بروز پیر کو جامع مسجد بیدر سے پہلا  قافلہ حج  ہاوز حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا عازمین کو روانہ کرنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ عازمین حج سے ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے دیکھے گئے عازمین کہ 2 بسوں کا قافلہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا -

 ہر سال کی طرح  اس  سال بھی 2 بسوں کا انتظام میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان کی جانب سے کیا گیااس موقع پر روحی گروپ اف انسٹیٹیوشنز کے چیئرمین جناب عزیز خان نے سبز پرچم لہرا کر بسوں کو روانہ کیا عازمین کو روانہ کرنے کیلئے ان کے رشتہ دار ، شہریان بیدر ، دوست و احباب کی کثیر تعداد جامع مسجد میں دیکھی گئی اور سب ایک دوسرے سے دعاؤں کی درخواست کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر سٹی منسپل کونسل کے چیئرمین محمد غوث ، ایڈوکیٹ سید طلحہ ہاشمی مفتی عبدالغفار قاسمی ، سید اصف گلبرگہ ، محمد یوسف ، محمد ریاض احمد ، سید اسماعیل قادری ، اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کے محمد شریف صاحب  ، محمد مقتدر تاج ، غوث قریشی ، عبدل واجد انور ، سید اصف حسین ، محمد محسن انصاری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910






















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے