حیدرآباد کا ڈاکٹر کورونا سے متاثر۔ کوکٹ پلی سے تعلق
حیدرآباد 24 مئی ( ناز میڈیا ) ملک کے مختلف حصوں کے بعد اب پڑوسی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا مریض کی توثیق ہوئی جو ایک ڈاکٹرہے۔ بتایا گیا کہ کورونا مریض کا تعلق علاقہ کوکٹ پلی سے جسے سردی ' نزلہ اور کھانسی کے علاوہ اعضاء شکنی کی شکایت کے بعد کورونا کا معائنہ کیاگیا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد مریض کو قرنطینہ کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تلنگانہ میں کورونا مریض کی توثیق کے بعد محکمہ صحت نے مریض کو ضروری ہدایات دی ہیں اور علاج کا آغاز کردیا گیا ۔ کورونا مریض کی نشاندہی کے بعد محکمہ صحت سے معائنوں کے آغاز کا جائزہ لینے اور سرکاری و خانگی دواخانوں سے رجوع افراد کی تفصیلات حاصل کرنے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔
0 تبصرے