مسلمانان ظہیرآباد کی جانب سے یوٹیوبر چلوکا پروین کے خلاف گستاخانہ تبصروں پر سب انسپیکٹر آف پولیس سے کی شکایت
ظہیرآباد-28/مئی(پریس نوٹ )اسلام کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ اور غیر مہذب تبصرے کرنے والے یوٹیوبر چلوکا پروین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بروز چہار شنبہ سید شاہ فرحان قادری بغدادی کی قیادت مسلمانان ظہیرآبادکے ایک وفد نے سب انسپکٹر آف پولیس جناب کاشی ناتھ سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں باضابطہ شکایت درج کروائی۔شکایات میں کہا گیا ہے کہ چلوکا پروین "یو نیوز " نامی یوٹیوب چینل چلا رہا ہے ۔جس میں وہ اسلام ،مسلمانوں اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جان بوجھ کر اشتعال انگیز اور توہین آمیز تبصرے کر رہا ہے ۔یہ سب کچھ وہ صرف یوٹیوب پر جھوٹی شہرت حاصل کرنے اور اپنے چینل کے ویوز بڑھانے کر رہا ہے مسلمانان ظہیرآباد کے وفد کا کہنا ہے کہ پروین کی ان حرکتوں سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ ملک کی ہم آہنگی کو بھی خطرہ لا۔حق ہو گیا ہے وفد نے سب انسپکٹر آف پولیس جناب کاشی ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چلوکا پروین کے خلاف ایف ائی آر درج کی جائے اور اسے فوری گرفتار کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں نفرت انگیز تقاریر سے گریز کر سکے ۔اس موقع پر سید شاہ فرحان قادری بغدادی نے چلوکا پروین کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نفرت انگیز زبان کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی نفرت پھیلانے کی جرأت نہ کرے۔اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانون بنایا جاۓ تاکہ کوئی ایسی جرأت نہ کرے۔اس وفد میں سید شاہ رضوان قادری صاحب جانشین سجادہ نشین،محمد محمود صوفی ، حافظ محمد عرفان ، محمد عظیم الدین قادری ، محمد مستعین نواز، محمد امتیاز ساقبی، حافظ محمد حمید ، محمد ابراہیم خلیل، محمد رفیع اسٹیشنری ،محمد فیاض احمد کرائم رپورٹرکے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔
0 تبصرے