بسواکلیان میں اقلیتی طبقے کے لیے مرارجی دیسائی رہائشی اسکول" کی منظوری پر مبارکباد
بیدر 30 مئی ( پریس نوٹ )بسواکلیان تعلقہ میں اقلیتی طبقے کے بچوں کے لیے مرارجی دیسائی رہائشی اسکول کی منظوری پر محمد قطب الدین (رکن – گارنٹی اسکیم امپلیمینٹیشن کمیٹی و نمائندہ کونسلر) نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی جناب وجے سنگھ، اقلیتی امور کے وزیر جناب زمیر احمد خان اور ریاستی کانگریس حکومت کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکول کے قیام سے اقلیتی طبقے، بالخصوص مسلم برادری کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور نئی نسل کو بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
محمد قطب الدین نے اس موقع پر جناب وجے سنگھ کے کلیدی کردار کی بھی ستائش کی، جنہوں نے اس اسکول کو بسواکلیان میں منظور کروانے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ جناب وجے سنگھ نے ہمیشہ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے لیے سنجیدہ جدوجہد کی ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی کمیونٹی کو ترقی دینی ہو تو سب سے پہلے اس کا تعلیمی میدان میں مضبوط ہونا ضروری ہے۔ ان شاء اللہ اس رہائشی اسکول کے قیام سے بسواکلیان کے اقلیتی طلباء کو معیاری تعلیم، رہائش اور دیگر سہولیات میسر آئیں گی، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔
0 تبصرے