جموں و کشمیر: ایل او سی پر پاکستان بلااشتعال فائرنگ، ہندوستان نے دیا کرارا جواب


جموں و کشمیر: ایل او سی پر پاکستان بلااشتعال فائرنگ، ہندوستان نے دیا کرارا جواب



جموں7 مئی ( ایجنسی)جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب پاکستانی فوج نے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا ہندوستانی فوج نے کرارا جواب دیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا ' 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی پاکستانی فوج نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بے ضبط فائرنگ اور گولہ باری کی'۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج متناسب طریقے سے جواب دے رہی ہے۔
ادھر جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں بدھ کو تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں۔ صوبائی کمشنر جموں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ' موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے'۔

کشمیر میں بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع سے شدید گولہ باری کی اطلاع ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گیارہ بجے ہونے والی شدید گولہ باری سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے سرحدی اضلاع کپوارہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کی وادی گریز میں اسکولوں کو بھی بند کردیا ہے۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے 'آپریشن سندور' شروع کیا، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا تھا جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے