پاکستان: سوات میں سیلاب، 18 سیاح دریا میں بہہ گئے
پشاور28 جون ( ایجنسی)پاکستان کے خیبرپختونخوا کے حسین وادی سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد اچانک آنے والے شدید سیلاب نے درجنوں سیاحوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مختلف مقامات پر 70 سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے، جن میں 18 سیاح تیز ریلے میں بہہ گئے۔ اس افسوسناک سانحے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار اہلکاروں کو معطل اور واقعے کی فوری انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ حادثے کے چشم دید گواہ نصراللہ کے مطابق سوات بائی پاس روڈ پر ایک ریستوران میں ناشتہ کرنے کے بعد تقریباً 20 سیاح دریا کے درمیان ایک خشک جگہ پر چلے گئے۔ اسی دوران اچانک طغیانی آئی اور وہ سب پانی میں گھر گئے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے