الخیر فاؤنڈیشن بیڑ کی جانب سے پولیس اہلکاروں، دسویں کے ہونہار طلباء اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزاز سے نوازا گیا 250 ضرورت مند طلباء میں مفت تعلیمی کٹس تقسیم
بیڑ مہاراشٹر (ای میل ) گزشتہ سات سالوں سے سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والی الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک عظیم الشان اعزازی تقریب اور تعلیمی کٹس کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا۔ اس تقریب میں مہاراشٹر پولیس فورس میں منتخب ہونے والے نئے بھرتی شدہ پولیس اہلکاروں، دسویں اور بارہویں NEET کے ہونہار طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا، نیز سماجی، تعلیمی اور طبی جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، 250 ضرورت مند اور ہونہار طلباء میں مفت تعلیمی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔الخیر فاؤنڈیشن بیڑ طبی، تعلیمی اور سماجی شعبوں میں مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے۔ ہر ماہ 100 غریب خاندانوں میں فوڈ کٹس (راشن) تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ، گزشتہ تین سالوں سے الخیر چیریٹیبل کلینک بیڑ صرف 50 روپے میں چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کر رہا ہے۔ تعلیم میں بھی کوئی پیچھے نہ رہے، اس مقصد سے فاؤنڈیشن نے ضرورت مند طلباء میں اسکول بیگز، کاپیاں، پین، رولر، پنسل، ربڑ، شارپنر وغیرہ اشیاء تقسیم کیں۔
اس پروگرام میں الخیر فاؤنڈیشن بیڑ کی پولیس بھرتی کے پری ٹریننگ سے مہاراشٹر پولیس فورس میں منتخب ہونے والے 12 نئے بھرتی شدہ پولیس اہلکاروں کو شال، سرٹیفکیٹ اور گلدستے دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں سید مشرف، سید اسلم، شیخ فاروق، فیروز پٹھان، سید شاہد، معراج خان، شیخ ریاض، شیخ طلحہ، فاروقی ذیشان، شیخ جعفر، پٹھان افضل، اور سید افران شامل تھے۔
اس کے علاوہ، سماجی، سیاسی، تعلیمی اور طبی شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کئی شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا: مشہور کارڈیا لوجسٹ ڈاکٹر صدیق احمد پیراڈائز ہاسپٹل کو 'ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈ'
عبدالخالد بھائی اپیکس ہاسپٹل اور مدثر انصاری سیٹھ حنا پیٹرول پمپ کو 'طبی خدمات ایوارڈ
روزنامہ کسان کے چیف ایڈیٹر شیخ کامران کو 'بیباک صحافی ایوارڈ عقاب ریلیف فاؤنڈیشن بیڑ اور امداد فاؤنڈیشن بیٹ کو 'خدمت انسانیت ایوارڈ تعلیم کے میدان میں پیش پیش رہنے والے محسن بیگ سر کو 'پائنیر آف ایجوکیشن ایوارڈ پٹھان وسیم کو 'گرینڈ اچیومنٹ ایوارڈ' دیا گیا۔
پروگرام کی صدارت محترم خواجہ فاروق صاحب (ضلعی سیشن جج) نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر سید سلیم صاحب سابقہ رکن اسمبلی، ڈاکٹر صدیق احمد، مشتاق انصاری صاحب سکریٹری پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی ، شیخ عقیل سر، عبدالخالد صاحب، مدثر انصاری صاحب، شیخ کامران ، عدنان خان کارگزار مدیر روزنامہ کسان ، حاجی ہاشم ہاشم باغبان صاحب باغبان پنچ، خورشید عالم صاحبزشھر صدر این سی پی شرد پوار، غلام ثاقب سر اور الخیر فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر انعامدار اظہر سر موجود تھے۔پروگرام کی نظامت عامر خان سر نے کی، جبکہ اظہار تشکر اظہر سر نے کیا۔
0 تبصرے