دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا، جمعہ سے گرمی سے راحت ملنے کا امکان
نئی دہلی، 11 جون ( ایجنسی)۔ قومی راجدھانی دہلی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ بدھ کو کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بھی اسی طرح کے موسم کی توقع کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی ہندوستان کے کئی حصوں میں جمعرات تک گرمی کی شدید لہر کے حالات برقرار رہیں گے۔ تاہم 13 جون اور 14 جون کی درمیانی شب ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
بدھ کو دوپہر 2 بجے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دہلی قومی راجدھانی خطے کے کئی حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی صورتحال برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ چلچلاتی گرمی کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کی ہوا میں نمی کی مقدار صبح کے وقت 39 فیصد رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوب مغربی خشک ہواؤں کی وجہ سے گرمی مزید ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 12 سے 16 جون کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں کچھ مقامات پر تیز سے موسلادھار بارش ہوسکتی ہے اور 12 سے 14 جون کے دوران کونکن اور گوا میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔
0 تبصرے