عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ

 عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ 


 گلبرگہ 29 جون ( ناز میڈیا ) سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی 45 سالہ دیرینہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستیہ کام سمان ایوارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلبرگہ کے سینئر کنڑا صحافی گلبرگہ کے قدیم کنڑا روزنامہ ستیہ کام گلبرگہ، بیجاپور کے بانی ایڈیٹر آنجہانی پی ایم منور کے 77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ کی پیشکشی کے ذریعے عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ بات پی ایم منور کے برادر ڈاکٹر ڈی ایم منور موظف پلاننگ ڈائریکٹر سینئر سائنٹسٹ ریسرچ ایگریکلچرل کالج گلبرگہ اور پی ایم منور کے صاحبزادے پی آنند منور ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام گلبرگہ، بیجاپور نے بتائی۔ وہ آج پتریکا بھون گلبرگہ میں میڈیا کانفرنس کو مخاطب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنجہانی پی ایم منور کے ہمعصر صحافی عزیز اللہ سرمست بانی ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ و سربراہ اے ٹی وی گلبرگہ کے علاوہ شنکر کوڈلا ایڈیٹر روزنامہ جئے بھیم گدے و مینجنگ ڈائریکٹر ایس ایس وی ٹی وی گلبرگہ رام کرشنا بڑ شیشی سینئر رپورٹر دی نیو انڈین ایکسپریس ہنومنت راؤ بھیرامڈگی ڈپٹی چیف رپورٹر روزنامہ اودے وانی چندرکانت ہنسگی چیف رپورٹر روزنامہ سنجے وانی گلبرگہ پردیپ کلکرنی ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام بیجاپور کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستیہ کام سمان ایوارڈس دئیے جائیں گے۔آنجہانی پی ایم منور کے 77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یکم جولائی بروز منگل بوقت 11:30 بجے دن کلیان کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلبرگہ کے سوپر مارکٹ گلبرگہ میں واقع آڈیٹوریم میں پی ایم منور کی سالگرہ تقریب منعقد ہوگی جس میں صحافیوں کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔شری چرلنگ مہا سوامی گدگے مٹھ مخدوم پورہ گلبرگہ کی سرپرستی میں منعقد شدنی اس تقریب کا ڈاکٹر لنگ راج اپا افتتاح کریں گے۔یلپا نائیکوڑی میئر گلبرگہ ڈاکٹر ڈی ایم منور موظف پلاننگ ڈائریکٹر سینئر سائنٹسٹ ریسرچ ایگریکلچرل کالج گلبرگہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ جے ڈییپا گدل گٹی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلات گلبرگہ بابو راؤ یڈرامی صدر کرناٹک یونین ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن گلبرگہ دیوندرپا کپنور ایڈیٹر روزنامہ بدھ لوک گلبرگہ ڈاکٹر ایس ایس گبی ادیب و آرتھو پیڈک سرجن گروراج کلکرنی رکن ایکریڈیشن کمیٹی و صدر کلیان کرناٹک ایڈیٹرس اسوسی ایشن شرن بسپا اپا صدر کلیان کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلبرگہ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ شیورنجن ستیم پیٹی رکن ریاستی کمیٹی کرناٹک یونین ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن ابتدائی خطاب کریں گے۔ناگ لنگیا شاستری استھاور مٹھ سنٹنور ضلع گلبرگہ نظامت کریں گے۔ راجیہ اتسو ایوارڈ یافتہ بابوراؤ کو بال دعائیہ نظم پیش کریں گے۔پروگرام کے آخر میں سکھی میلوڈیز گلبرگہ (کرن پاٹل ٹیم) کا تہذیبی و ثقافتی پروگرام ہوگا ۔ باذوق احباب سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910











ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے