اقلیتی اصلاحاتی فورم ایم ار ایف کی جانب سے
کنڑا سب کیلئے مفت کلاسیں
بیدر 4 جون ( ناز میڈیا ) اقلیتی اصلاحاتی فورم (Minority Reforms Forum) کی جانب سے کنڑا سب کیلئے پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں بچوں ، نو جوانوں، کاروباری حضرات، گھریلو خواتین ، سب کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔ یہ کلاسیں بالکل مفت ہوں گی اور ابتدائی (Basic) سے لےکر اعلی (Advanced) درجے تک کنڑا زبان سکھائی جائے گی۔ بمقام الامین کیمپس نزد قدیم سرکاری ایم سی ایچ دوا خانہ بیدر۔ ان کلاسیس کا اوقات شام 5:30 بجے سے 6:30 بجے تک ہوں گے جس کیلئے اس نمبر 9380856895 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جناب محمد اشفاق احمد میٹرو سوپر مارکیٹ بیدر نے تفصیلات بتائی اور کہا ہے کہ تمام افراد کیلئے مفت کنڑا سیکھنے کا سنہری موقع ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا ئیں ۔ بولیں، پڑھیں اور لکھیں کنڑا۔ عمل اعتماد کے ساتھ۔
0 تبصرے