تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ
حیدرآباد 13 جون ( ناز میڈیا )تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں 3.64 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا جی او جاری کر دیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق، یہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے مؤثر رہے گا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ریاستی کابینہ نے دو ڈی اے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی کے تحت حکومت نے آج ایک جاری کیا ہے، جب کہ دوسرا ڈی اے چھ ماہ بعد یعنی اگلے مرحلے میں دیا جائے گا۔
0 تبصرے