سی ایم سے فلائی اوور کو محمد فرید الدین فلائی اوور کا نام دینے کا مطالبہ


سی ایم سے فلائی اوور کو محمد فرید الدین فلائی اوور کا نام دینے کا مطالبہ



ظہیرآباد 17 جون ( ناز میڈیا )معزز شہریوں اور سماجی کارکنان کی درخواست پر تلنگانہ فریڈم  فائٹر ڈاکٹر جاں نثار معین نے  ریاستی وزیر اعلیٰ جناب انومولا ریونت ریڈی سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ شہر میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے فلائی اوور کو مرحوم عوامی رہنما محمد فرید الدین کے نام سے موسوم کرتے ہوئے، اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ فوری طور پر جاری کیا جائے۔ تختی کی تنصیب سے قبل باقاعدہ سرکاری منظوری دی جائے۔  سرکاری دستاویزات اور سائن بورڈز میں درست اور یکساں نام شامل کیا جا سکے۔یہ مطالبہ اس عوامی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جو حالیہ دنوں میں معزز رکن پارلیمنٹ جناب سری سُریش کمار شیٹکر نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایک جلسے کے دوران کیا، جس میں انھوں نے فلائی اوور کو ’’محمد فرید الدین فلائی اوور‘‘ کے نام سے منسوب کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب علاقائی عوام اور سماجی نمائندے چاہتے ہیں کہ اس اعلان کو صرف تقریری بیان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے سرکاری سطح پر عملی جامہ پہنایا جائے۔عوام سے وزیر اعلیٰ کو پیش کردہ تجاویز میں یہ شامل ہے کہ فلائی اوور کو ’’محمد فرید الدین فلائی اوور‘‘ کا نام دیا جائے، تاکہ مرحوم کی عوامی خدمات، سماجی ہم آہنگی، اور جذبۂ اتحاد و فلاح کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ فلائی اوور کے قرب و جوار میں ایک باوقار اور باعزت مجسمہ نصب کیا جائے، جو نہ صرف ان کی یادگار ہو بلکہ نئی نسل کے لیے تحریک و رہنمائی کا ذریعہ بھی بنے۔ایک اہم مطالبہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ فلائی اوور سے متعلق تمام سرکاری اطلاعات، سائن بورڈز، افتتاحی کتبے اور اعلامیے میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے۔ شہریوں نے درخواست کی ہے کہ فلائی اوور کا نام ’’محمد فرید الدین فلائی اوور‘‘ اردو رسم الخط میں بھی جلی حروف میں لکھا جائے، تاکہ اردو بولنے والی برادری کی لسانی شناخت اور جذبات کی مؤثر نمائندگی ہو سکے۔یہ تجاویز معروف سماجی کارکن جاں  نثار معین کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کے دفتر کو باضابطہ طور پر ارسال کی گئیں، جب کہ اس مراسلے کی نقل مختلف وزراء، ضلعی کلکٹر، رکن پارلیمنٹ، بلدیہ کے کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی برائے ضروری کارروائی روانہ کی گئی ہے۔عوامی نمائندوں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس مطالبے پر ہمدردی سے غور فرمائیں اور فلائی اوور کے نام سے متعلق سرکاری اعلامیہ فوری طور پر جاری کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مرحوم محمد فرید الدین کے شاندار عوامی ورثے کو زندہ رکھنے، اور تلنگانہ کی کثیر لسانی، باہمی رواداری و ثقافتی ہم آہنگی کی پالیسی کو فروغ دینے کا ایک عملی مظہر ثابت ہوگا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے