سدبھاؤنا مارچ میں شامل ہوکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کی اپیل
بیدر۔ 27؍جون ( ناز میڈیا )بیدر میں 30 جون 2025ء بروز پیر صبح 10:30بجے سے سدبھاؤنا مارچ (پیدل مارچ)کاآغاز تاریخی یونیورسٹی مدرسہ محمودگاوان سے ہوگا۔ چوبارہ ، تعلیم صدیق شاہ، نئی کمان ،بسویشور سرکل ، مہاویر سرکل ، شہید بھگت سنگھ چوک ،امبیڈکر سرکل ، شیواجی چوک، ہرلیہ چوک سے ہوتاہوایہ پیدل مارچ ڈی سی آفس پہنچے گا۔ معاشرے کے لئے فکرمند ، امن پسند شہریوں کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو نفرت اور فرقہ وارانہ دلدل کے جال میں پھنسنے سے بچائیں اور اس کے لیے ہم سب کو باہمی محبت و بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔اگر ہم اب خاموش بیٹھے رہے تو آگے چل کر ہمیں خود اپنی نسل معاف نہیں کرے گی۔ حال ہی میں ایک مذہبی رہنماکی طرف سے دئے گئے فرقہ وارانہ نفرت انگیز بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت کرناٹک نے دہشت اور نفرت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیاہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ آئیے ! ہم شرنوںاور صوفی سنتوں ، مذہبی رہنماؤں خصوصاً شری بسویشور جی ،حضرت ابوالفیض حضرت ملتانی باشاہ ؒ اور حضرت سید السادات وغیرہ اولیاء اللہ کی سرزمین ،شمالی کرناٹک کے بیدر ضلع سے اس کام کا آغاز کریں گے۔ ہم اپنے بیدر ضلع کو امن ، ترقی اور خوشحالی کاایک مثالی ضلع بنائیں گے۔آئیے ہم ہاتھ سے ہاتھ اور دل سے دِل ملاکر سدبھاؤنا مارچ کے ذریعہ خیرسگالی کوفروغ دینگے۔ سدبھاؤنا منچ ، ضلع بیدر (امن پسند شہریوں کا فورم) کے ضلعی کنوینرشری گروناتھ گڈے جی ایڈوکیٹ ، جوائنٹ کنوینرس و جمیع ممبران نے بلا لحاظ مذہب و ملت شہریان بیدر سے اپیل کی ہے کہ اس سدبھاؤنا مارچ میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔ تفصیلات کے لئے ان نمبر پر 9448227388 / 9739106045 کال کرسکتے ہیں ۔
0 تبصرے