بیڑ میرا وطن ثانی، پروفیسر حمید سہروردی

    بیڑ میرا وطن ثانی، پروفیسر حمید سہروردی 



بیڑ 24 جون (مبین احمد زخم) تجریدی افسانے میں عالمی شہرت کے حامل شخصیت پروفیسر حمید سہروردی اور ان کے فرزند ارجمند تین قومی انعام یافتہ ادیب ناقد ڈاکٹر غضنفر اقبال کی بیڑ آمد کے موقع پر انہیں بزم احباب اردو بیڑ کی جانب سے تہنیت اور استقبالیہ پیش کیا گیا۔ملحوظ رہے کہ پروفیسر حمید سہروردی کے ایس کے کالج بیڑ میں تیئیس برس تک اردو ڈپارٹمنٹ کے صدر شعبہ رہے ہیں۔

سبکدوشی کے بعد آپ گلبرگہ وطن عزیز کی طرف لوٹ گئے۔ پروفیسر حمید سہروردی نے اس موقعہ پر کہا کہہ بیڑ مجھے بہت عزیز رہا ہے بلکہ میرا وطن ثانی رہا یہاں کے لوگوں نے بے حد محبتوں سے نوازا۔ بیڑ میرا وطن ثانی ہے بلکہ جتنی محبتیں خلوص مجھے بیڑ والوں سے ملا ہے وہ اپنے وطن مالوف میں بھی وہ بات نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیڑ کی زمین ہمیشہ سے ادب کے حوالے سے بڑی زرخیز رہی۔ ایڈوکیٹ منظور الدین ، احسن یوسف زئی ،پروفیسر شاہ حسین نہری، بدیع الدین سر، ندیم مرزا اور بہت سے ادیبوں سے بڑے اچھے مراسم رہے۔ اور ان سب نے بشمول ارشد صدیقی ادب کی بڑی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر جج ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد صاحب کی خصوصی موجودگی رہی ڈاکٹر زبیر حسینی پرنسپل کے ایس کے فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کالج بیڑ یہ رہائش گاہ بمقام اقصیٰ کالونی میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں جج خواجہ فاروق احمد نے اپنے والدمشہور ماہر قانون مرحوم ایڈوکیٹ خواجہ منظور الدین اور پروفیسر حمید سہروردی کے گہرے مراسم اور ادبی تعلقات کا اظہار کیا۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ پروفیسر حمید سہروردی نے ایک نسل کی ابیاری بیڑ کی سرزمین پر کی۔ آج بہت سے لکھنے والے ان کے نقوش پر چل رہے ہیں۔ پروفیسر حمید سہروردی نے بیڑ کی سرزمین کو بہت کچھ دیا ہے۔ آج ان کے فرزند ڈاکٹر غضنفر اقبال اپنے والد کی وراثت کو بڑے احتشام اور لگن کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس موقع پر بزم احباب اردو بیڑ کے صدر اور معروف ادیب ارشد صدیقی، حضرت ندیم مرزا اور غلام ثاقب نے ڈاکٹر غضنفر اقبال کو حال ہی میں بھارت سرکار کا مرکزی بال ساہتیہ پرسکار ملنے پر انہیں دلی مبارک باد اور تہنیت پیش کی۔
اس موقع پرشاعرشاعر ادیب و افسانچہ نگار  غلام ثاقب کے اردو اکیڈمی مہاراشٹر انعام یافتہ افسانچوی مجموعہ کردار کا اجرائیہ پروفیسر حمید سہروردی اور ڈاکٹر غضنفر اقبال کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر حاجی صادق کرمانی گلبرگہ، ڈاکٹر زبیر حسینی، شیخ ربیع احمد و دیگر احباب کی خصوصی موجودگی رہی۔ ارشد صدیقی پر لکھی کتاب روشنی کا مسافر،اور حضرت ندیم مرزا پر لکھی کتاب نقش پیرہن، ارشد صدیقی کی دیگر کتب دونوں احباب با وقار کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ غلام ثاقب کے شکریہ کے کلمات پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے