بیدر کے عیدگاہ اور مسجد میں نماز عیدالاضحی

بیدر کے عیدگاہ اور مسجد میں نماز عیدالاضحی



عیدگاہ سنی بیدر میں نماز عیدالاضحیٰ ٹھیک 9 بجے ہوگی


بیدر6 جون ( ناز میڈیا ) ایڈمنسٹریٹر عیدگاہ سنی بیدر کے ایک پریس نوٹ کی جانب سے شہریان بیدر کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ریاست کی ہلال کمیٹی نے نماز کا اعلان مورخ 10ذی الحجہ ۱۴۴۶ھ 2025-6-7 بروز ہفتہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عیدالاضحیٰ کی نماز عیدگاہ سنی بیدر میں صبح ٹھک 9:00 بجے ادا کی جائی گی۔ انشااللہ حضرت مولانا مفتی محمد عبد الجلیل قاسمی صاحب نماز پڑھا ئینگے اور خطبہ دیں گے۔ اگر عید کے دن بارش ہوئی ہو تو اپنے محلے کی مساجد میں نماز ادا کرے۔ آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ مذکورہ اوقات کا لحاظ کرتے ہوئے عید کی نماز ادا کریں۔

         جامع مسجد بیدر میں نماز عیدالاضحی 



بیدر 6 جون( ناز میڈیا ) جناب سید عمر ہاشمی رکن انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر کی اطلاع کے مطابق 7 جون 2025 بروز ہفتہ نماز عیدالاضحی جامع مسجد بیدر میں ٹھیک صبح 9:30 بجے بلاکسی انتظار و توقف کے ادا کی جائے گی۔ مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ تمام برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر پہنچ کر نماز عیدالاضحیٰ ادا کریں۔

عیدگاہ سنی میلور بیدر میں نماز عیدالاضحیٰ 
 


بیدر6جون( ناز میڈیا ) جناب عبدالقدیر پٹیل صدر عیدگاہ سنی کمیٹی میلور بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق 7 جون 2025 بروز ہفتہ ٹھیک 9 بجے عیدگاہ میلور بیدر میں نماز عیدالاضحیٰ 
  بلاکسی انتظار و توقف کے ادا کی جائے گی ۔ عامتہ المسلمین سے گذارش ہیکہ وہ وقت مقررہ پر عیدگاہ تشریف لا کر نماز عیدالاضحی ادا کر کے اپنے عظیم الشان اجتماعی و ملی اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کریں ۔ اگر عید کے دن بارش ہونے کی صورت میں اپنے محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں

مسجد سوداگران تلاؤڑی بیدر میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ادا کی جائے گی

بیدر 6جون ( ناز میڈیا ) بتاریخ 7 جون 2025 بروز ہفتہ مسجد سوداگران تلاؤڑی بیدر میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 8:00 بجے صبح انشاءاللہ ادا کی جائے گی۔ محترم حافظ و قاری محمد شمیم اختر صاحب نماز کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ لہذاء عامتہ المسلمین سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر تشریف فرمائیں۔


           عیدگاہ چدری میں نماز عیدالاضحی

بیدر6جون( ناز میڈیا ) جناب محمد ابراہیم صاحب موظف ٹائپسٹ ڈی سی آفس بیدر معتمد عیدگاہ کمیٹی کے پریس نوٹ کے مطابق 7 جون 2025 بروز ہفتہ ٹھیک 9:30 بجے صبح عیدگاہ چدری میں بلاکسی انتظار و توقف کے ادا کی جائے گی ۔ عامتہ المسلمین سے گذارش ہیکہ وہ وقت مقررہ پر عیدگاہ تشریف لا کر نماز عیدالاضحی ادا کر کے اپنے عظیم الشان اجتماعی و ملی اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ و قادری محمد ساجد صاحب پیش امام مسجد نئی کمان بیدر نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔

مسجد رٹکل پورہ مرکز بیدر میں نماز عیدالاضحی

بیدر6 جون ( ناز میڈیا ) جناب محمد اسماعیل صاحب رکن مسجد ہذاء کی اطلاع کے بموجب مسجد رٹکل پورہ مرکز مین روڈ بیدر میں نماز عیدالاضحی انشاءاللہ ٹھیک7 بجے ادا کی جائے گی۔ مصلیان مسجد سے گذارش کی جاتی ہیکہ وقت مقررہ سے پہلے مسجد پہنچ کر اطمینان سے نماز ادا فرمائیں ۔ انشاء اللہ نماز عیدالاضحی وقت مقررہ پر بلا تاخیر و انتظار ادا کی جائے گی ۔

مسجد گولہ خانہ بیدر میں نماز عیدالاضحی

بیدر6جون ( ناز میڈیا ) مسجد گولہ خانہ بیدر میں بتاریخ 7 جون 2025 بروز ہفتہ نماز عیدالاضحی ٹھیک 7:30 بجے انشاءاللہ ادا کی جائے گی۔ انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔

مسجد چندا شاہ صوفیہ کنج نشین میں عیدالاضحیٰ کی نماز 9:30 بجے ادا کی جائیگی


بیدر 6جون( ناز میڈیا ) مسجد چندا شاہ صوفیہ کنج نشین کے متولی الحاج شاہ ابو نوار کنج نشین جنیدی القادری البغدادی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد چندا شاه صوفیہ کنج نشین درگاه پور محمد آباد بیدر شریف میں نماز عیدالاضحیٰ انشاءاللہ ٹھیک صبح 9:30 بجے ادا کی جائیگی خطیب و امام شاہ ابوالمعاذ کنج نشین جنیدی القادری البغدادی نماز عیدالاضحیٰ کی امامت اور خطبہ کے فرائض انجام دینگے  لہذاء عامتہ المسلمین سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر تشریف فرمائیں۔

         مکّی مسجد بیدر میں نماز عیدالاضحی

بیدر 6 جون ( ناز میڈیا )جناب سید مبشرعلی ابو سیکرٹری مکّی مسجد بیدر کی اطلاع کے مطابق مکّی مسجد مین روڈ بیدر میں نماز عیدالاضحی انشاءاللہ ٹھیک 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے