بیدر میں نماز عیدالاضحی خوشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی

بیدر میں نماز عیدالاضحی خوشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی



بیدر 9جون ( نامہ نگار) عیدگاہ سنی بیدر میں نماز عیدالاضحیٰ ٹھیک 9 بجے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔ حضرت  مولانا مفتی محمد عبد الجلیل قاسمی صاحب نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا اس طرح عیدگاہ سنی میلور بیدر ، عیدگاہ چھدری بیدر اور بیدر شہر کے مختلف مساجدوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی 7 جون کو صبح 5 بجے سے 6 بجے تک بارش ہونے کی وجہ سے عیدگاہ میں لوگ کم نظر ائے ۔ عیدگاہ سنی بیدر کے منتظم حضرت علی اور عیدگاہ کے ملازمین کی نگرانی میں مصلیان کے لیے وضو ، پینے کا پانی اور نماز ادا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے تھے۔اس موقع پر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان ، سٹی منسپل کونسل کے چیئرمین محمد غوث ، کرناٹکہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید منصور احمد قادری ، عزیز خان چیئرمین جاسمین گروپ اف انسٹیٹیوشنز ، سلمان خان روہی گروپ اف انسٹیٹیوشنز ، سید اصف گلبرگہ  کے علاوہ امت مسلمہ کی کثیر تعداد نے نماز عید ادا کی

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے