دفتر انجمن خادم الحجاج بیدر میں 2026 حج درخواست فارم کی خانہ پُری اور رہنمائی، عازمین حج کے لئے سہولت سے استفادہ کی خواہش

دفتر انجمن خادم الحجاج بیدر میں 2026 حج درخواست فارم کی خانہ پُری اور رہنمائی، عازمین حج کے لئے سہولت سے استفادہ کی خواہش


بیدر 12 جولائی ( نامہ نگار )حج دین اسلام کا عظیم رکن اور فریضہ ہے جس کی ادائیگی ہر اُس مسلمان پر فرض ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ احادیث مبارکہ میں اس فریضے کی فضیلت اور اس سے غفلت برتنے پر سخت وعیدیں آئی ہیں۔ ایسے ہی روحانی سفر کی تیاری کے لیےحج 2026 کے لیے حج کمیٹی انڈیا کی جانب سے 7 جولائی سے آن لائن درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، اسی طرح کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کی درخواست کا عمل 7 جولائی سے ہی شروع کیا گیا تھا۔انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی آئندہ حج 2026 کے لیے آن لائن درخواستیں بھرنے کا عمل آج 11جولائی سے بیدر میں شروع کر دیا گیا ہے۔آج بیدر شہر کی جامع مسجد کے احاطے میں واقع انجمن کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آن لائن درخواست بھرنے کا عمل شروع کیا گیا۔آج کے پروگرام کا آغاز عبدالمقتیدار تاج کے خرآت کلام پاک سے ہوا اور پروگرام کی صدارت انجمن صدر سید صغیر احمد نے کی۔کرناٹک حج کمیٹی کے رکن اور انجمن خادم الحجاج کے معتمد سید منصور احمد قادری نے حج 2026 کے لیے آن لائن درخواست کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انجمن خادم الحجاج کے معتمد سید منصور احمد قادری نے تمام خواہشمند عازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ دفتر سے رجوع ہوں تاکہ فارم وقت پر داخل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی الجھن یا تکنیکی دشواری سے بچنے کے لیے ابتدائی مرحلے سے مکمل رہنمائی دی جا رہی ہے۔جس کے لئے ضروری دستاویزات پاسپورٹ میعاد 31دسمبر 2026 تک ہونا ضروری حالیہ پاسپورٹ سائز کلر فوٹو خواتین کے لیے کان اور چہرہ واضح ہو آدھار کارڈ پین کارڈ منسوخ چیک یا بینک پاس بک کا پہلا صفحہ (فوٹوکاپی لے کر انجمن خادم الحجاج کے دفتر پہنچیں تمام معلومات درست اور مکمل فراہم کریں مطلوبہ دستاویزات صاف و واضح حالت میں جمع کریں آخری تاریخ سے قبل کارروائی مکمل کریں-اس موقع پر مہمان خصوصی میں جامع مسجد کمیٹی کے صدر محمد جاوید صاحب  ، محمد فہیم الدین سےریکار انجمن خدام الحجاج کے صدر الحاج سید صغیر احمد نائب صدر الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر ، شریک معتمد محمد غوث قریشی ، محمد شریف صاحب ، محمد عبدالواجدانور مبارک ، الحاج سید اصف حسین  ، الحاج  محمد عبدالمقتدر تاج ، سید شاہ نظیر الحسن قادری  صاحب ، ڈاکٹر مجاہد مسعود ، محمد اسحاق جانورکر، کرناٹک گارنٹی اسکیم کے تعلقہ صدر محمد ریاض احمد ، سید اسماعیل قادری ، سید مرتضی قادری ، کے علاوہ دیگر موجود تھے مزید تفصیلات کے لیے9900137481 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے