عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ تفویض
گلبرگہ 3 جولائی ( ناز میڈیا ) گلبرگہ کے قدیم روزنامہ اخبار ستیہ کام جو پچھلے 54 سالوں سے شائع ہو رہا ہے کہ بانی ایڈیٹر آنجہانی پی ایم منور کو ان کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا کلیان کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلبرگہ کے سوپر مارکٹ میں واقع آڈیٹوریم میں کل دوپہر پی ایم منور صاحب کی 77 ویں سالگرہ تقریب نہایت عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوئی شری چرالنگ مہا سوامی جی گدوگےمٹھ مخدوم پورہ گلبرگہ نے پروگرام کی نگرانی فرمائی جبکہ لنگراجپا اپا نائب صدر وشوا ہندو پریشد نے روایتی انداز میں دیا روشن کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا
دیگر مہمانان نے بھی اس میں حصہ لیا سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ پیش کرتے ہوئے پی ایم منور صاحب کی سالگرہ تقریب کو یادگار بنایا گیا شنکر کوڈلا ایڈیٹر روزنامہ جئے بھیم گدے گلبرگہ و مینجنگ ڈائریکٹر ایس ایس وی ٹی وی گلبرگہ عزیز اللہ سرمست بانی ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ و سربراہ اے ٹی وی گلبرگہ رام کرشنا بڑ شیشی اسپیشل کرسپانڈنٹ دی نیو انڈین ایکسپریس ہنومنت راؤ بھیرامڈگی چیف رپورٹر اودےوانی چندرکانت ہنسگی چیف رپورٹر روزنامہ سنجے وانی گلبرگہ اور پردیپ کلکرنی ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام بیجاپور کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستیہ کام سمان ایوارڈ سے نوازا گیا ابتدا میں پی ایم منور بانی ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام کے زائد از 50 سالہ صحافتی سفر پر ڈاکیومنٹری فلم دکھائی گئی پروگرام کا آغاز سینئر آرٹسٹ بابو راؤ کوبال اور ان کی ٹیم نے پرارتھنا گیت پیش کرکے کیا پی ایم منور کے فرزند آنند منور نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد پی ایم منور کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے ان کی سالگرہ منائی جا رہی ہے آنند منور نے مزید کہا کہ ان کے والد پی ایم منور کی خواہش کے مطابق 6 صحافیوں کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ستیہ کام سمان ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے ڈاکٹر ایس ایس گبی ادیب و آرتھوپیڈک سرجن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم منور نے صحافت کے علاوہ سماجی خدمت ادب سیاست اسٹیج اور دیگر شعبوں میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نیک نامی حاصل کی بابو راؤ یڈرامی صدر کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایم منور کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی صحافتی ادبی سماجی خدمات شخصی خوبیوں کا بھرپور احاطہ کیا
انہوں نے پی ایم منور کے حوالے سے کہا کہ صحافی کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر شعبے میں خدمات انجام دے سکتا ہے بابو راؤ یڈرامی نے حکومت کرناٹک سے پی ایم منور کے نام پر صحافیوں کیلئے ایوارڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ڈاکٹر لنگراجپا اپا نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ پی ایم منور کے صاحبزادے آنند منور نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ستیہ کام اخبار کو جاری رکھا ہے اور اپنے والد کے نام کو زندہ رکھنے کیلئے ان کے اخبار کے نام سے ستیہ کام ایوارڈ بھی قائم کیا ہے ڈاکٹر لنگراجپا اپا نے کہا کہ اخبارات میں صحت اور زراعت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تحریریں مضامین اور رپورٹیں شائع کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے اخبارات میں جرائم کی خبروں کو نمایاں نہ کرنے پرزور دیا چرالنگ مہا سوامی نے کہا کہ صحافیوں کو سیاستدانوں مذہبی شخصیات کے بشمول سماج کے تمام طبقات کے ذی اثر افراد سے سوال کرنے اور ان کی اصلاح کرنے کے اختیارات حاصل ہیں ستیہ کام سمان ایوارڈ قبول کرنے کے بعد سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ پی ایم منور سچ لکھنے سے کبھی نہیں گھبراتے تھے وہ ایک نڈر اور بیباک صحافی تھے عزیز اللہ سرمست نے پی ایم منور کے ساتھ اپنے دیرینہ مراسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زندہ دل یار باش انسان تھے عزیز اللہ سرمست نے سابق کارپوریٹر کی حیثیت سے پی ایم منور کے نام سے سڑک موسوم کرنے کا گلبرگہ سٹی کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا ستیہ کام سمان ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی شنکر کوڈلا نے پی ایم منور کی پرمزاح شخصیت کے حوالے سے ان کے متعدد دلچسپ واقعات سنا کر محفل کو زعفران زار کر دیا شنکرکوڈلا نے پی ایم منور کے کئی ایک کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں بسوا جینتی منانے کی شروعات 30 سال قبل پی ایم منور نے کی تھی پی ایم منور کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ڈی ایم منور موظف پلاننگ ڈائریکٹرو سینئر سائنٹسٹ ریسرچ سنٹر ایگریکلچرل کالج گلبرگہ نے تقریب کی صدارت کی انہوں نے صدارتی تقریر کے دوران نہایت جذباتی انداز میں پی ایم منور کی جدوجہد اور ستیہ کام اخبار کو چلانے کیلئے ان کی مسلسل عرق ریزی کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے والد مجاہد آزادی اور ادیب تھے
پی ایم منور میں بھی ادبی جراثیم موجود تھے شرن بسپا اپا صدر کلیان کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلبرگہ اپاراو اکونی موظف ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلبرگہ دیویندرپا کپنور سینئر ایڈیٹر روزنامہ بدھ لوک گلبرگہ گرو راج کلکرنی صدر کلیان کرناٹک ایڈیٹرس اسوسی ایشن گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ناگ لنگیا شاستری اور سنگم ناتھ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے کرن پاٹل کی قیادت میں سکھی میلوڈیز گلبرگہ نے میوزیکل پروگرام پیش کیا پی ایم منور کے دوست احباب کے علاوہ ایڈیٹرس صحافیوں اور معززین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے