اردو اخبارات میں غیر معتبر رپورٹوں کی نمایاں اشاعت صحافتی اصولوں کے مغائر تہنیتی جلسہ سے منظور وقار نذیر الدین متولی عبد الجبار گولہ عزیز اللّٰہ سرمست کا خطاب
گلبرگہ 4 جولائی ( ناز میڈیا ) گلبرگہ کے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے اپنے منفرد صحافتی اسلوب کی وجہ سے اپنی ایک علیحدہ پہچان بنائی ہے اور غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے اس خیال کا اظہار سینئر قانون دان عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع نے کیا ہے وہ ابراہیم میموریل لائبریری باغبان پورہ گلبرگہ کے زیر اہتمام مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل ہال روبرو مسجد ہاجرہ عقب شاداب فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں کل رات 8 بجے منعقدہ عزیز اللہ سرمست کے تہنیتی جلسے کو مخاطب کر رہے تھے عزیز اللہ سرمست کو ستیہ کام سمان ایوارڈ حاصل ہونے پر تہنیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ عزیز اللہ سرمست نہایت ثابت قدمی کے ساتھ صحافتی شعبے میں سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنی بیباکانہ تحریروں سے قومی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے ابتدا میں حیدر علی باغبان نائب صدر ابراہیم میموریل لائبریری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عزیز اللہ سرمست صاحب سے زائد از 40 سالہ روابط ہیں انہوں نے اپنے اخبار روزنامہ بہمنی نیوز کو جاری رکھنے کیلئے جس طرح کی عرق ریزی کی ہے اس کی نظیر ملنا محال ہے صحافی و شاعر مبین احمد زخم نے کہا کہ کسی کی پسند ناپسند تعلقات نفع نقصان اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر عزیز اللہ سرمست نے ہمیشہ حق گوئی سے کام لیا وہ بیباک صحافی کی حیثیت سے کئی نشیب و فراز سے گزر چکے ہیں ممتاز طنز و مزاح نگار منظور وقار نے کہا کہ عزیز اللہ سرمست کے اخبار بہمنی نیوز میں انہوں نے زائد از 15 سال تک مزاحیہ کالم غبارراہ لکھا بنیادی طور پر وہ افسانہ نگار تھے لیکن بہمنی نیوز کے مزاحیہ کالم کی وجہ سے انہیں مزاح نگاری میں کمال حاصل ہوا منظور وقار نے عزیز اللہ سرمست کو راست بازی بیباکی حقیقت پسندی کے اصولوں پر سختی سے کار بند صحافی قرار دیا مجیب علی خان چیرمین مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے کہا کہ وہ عزیز اللہ سرمست کی جہد مسلسل کرنے والی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں سید نظیر الدین متولی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع نے جلسے کی صدارت کی صدارتی تقریر میں سید نظیر الدین متولی نے کہا کہ عزیز اللہ سرمست کنڑا کے ادبی صحافتی حلقوں میں بھی بہت معروف ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ تعصب کے ماحول میں کنڑا والوں کی جانب سے کنڑا اخبار کے نام سے موسوم ایوارڈ کا اردو صحافی کو
دیا جانا واقعی یہ ایک لائق ستائش بات ہے عزیز اللہ سرمست کی قدردانی کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کا بجا طور پر اعتراف کیا گیا ہے حیدر علی باغبان سید نظیر الدین متولی مجیب علی خان محمد معظم علی ایڈیٹر نئی آواز گلبرگہ نے شالپوشی اور کتاب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے ستیہ کام سمان ایوارڈ حاصل ہونے پر عزیز اللہ سرمست کو تہنیت پیش کی عزیز اللہ سرمست نے تہنیت کیلئے تمام احباب سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں جب کہ سوشل میڈیا بہت زیادہ مقبول ہے پرنٹ میڈیا بھی اپنی اہمیت کو باقی رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ اخبارات کو نہ صرف غیر جانبدار ہونا چاہیئے بلکہ قارئین کی پسند کے مطابق مواد فراہم کرنا چاہیئے انہوں نے اپنے صحافتی تجربات بیان کرتے کہا کہ کنڑا اور انگریزی صحافت کے مقابلے میں اردو صحافت میں صحافت کے معیار اور تقاضوں کا کما حقہ لحاظ نہیں رکھا جاتا عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ اداروں اور افراد کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹوں کو اردو اخبارات میں نمایاں جگہ دی جاتی ہے جبکہ یہ رپورٹیں معتبر نہیں ہوتیں مجیب علی خان نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے اور انجنیئر وسیم عارف نے پروگرام کے آخر شکریہ ادا کیا
0 تبصرے