عزیز اللہ سرمست محبوب حسین جگر فضیل جعفری کے ہم پایہ صحافی حلیمہ انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ میں جلسہ تہنیت امجد جاوید کا اظہار خیال

عزیز اللہ سرمست محبوب حسین جگر فضیل جعفری کے ہم پایہ صحافی حلیمہ انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ میں جلسہ تہنیت امجد جاوید کا اظہار خیال 



گلبرگہ 9 جولائی( ناز میڈیا ) ممتاز ادیب و نقاد مفکر و دانشور موٹیویشنل اسپیکر امجد جاوید صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ سابق پرنسپل نیشنل پی یو کالج گلبرگہ چیف ٹرسٹی حلیمہ انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ نے کہا ہے کہ عزیز اللہ سرمست کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ قارئین کو اپنی تحریریں پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں وہ آج دوپہر حلیمہ انگلش میڈیم اسکول نور باغ روضہ بزرگ گلبرگہ میں منعقدہ عزیز اللہ مست کے جلسہ تہنیت کو مخاطب کر رہے تھے یہ جلسہ عزیز اللہ سرمست کو ستیہ کام سمان اوارڈ حاصل ہونے  کی مسرت میں منعقد کیا گیا تھا


 امجد جاوید نے مزید کہا کہ وہ ابتدا سے عزیز اللہ سرمست کی تحریروں کا مطالعہ کرتے رہے ہیں عزیز اللہ سرمست شروع سے ہی باصلاحیت صحافی رہے ہیں اور صحافتی اسلوب کو برتنے میں زبردست عبور رکھتے ہیں امجد جاوید نے انگریزی کے کئی نامور صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزیز اللہ سرمست کو محبوب حسین جگر اور فضیل جعفری جیسے عظیم صحافیوں کا ہم پایہ مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ محبوب حسین جگر اور فضیل جعفری کا صحافتی اور ادارتی اسلوب عزیز اللہ سرمست میں پایا جاتا ہے امجد جاوید نے مزید کہا کہ عزیز اللہ سرمست سوشیل میڈیا پر بھی غیر معمولی طور پر فعال ہیں اور اپڈیٹ نیوز دیتے ہیں رات دیر گئے تک بھی وہ آن لائن رہتے ہیں امجد جاوید نے کہا کہ فیس بک پر جب بھی عزیز اللّٰہ سرمست کا کوئی پوسٹ آتا ہے تو وہ اس پوسٹ کی مکمل تحریر پڑے بغیر نہیں رہتے امجد جاوید نے مزید کہا کہ کامیاب شخصیات کو طلبہ و نوجوانوں سے متعارف کروایا جانا چاہیئے تاکہ وہ ان کی جدوجہد کامیابیوں اور تجربات سے رہنمائی حاصل کر سکیں اسی مقصد کے پیش نظر انہوں نے حلیمہ انگلش میڈیم اسکول میں ستیہ کام سمان ایوارڈ حاصل ہونے پر عزیز اللہ سرمست کا تہنیتی جلسہ منعقد کیا ہے عزیز اللہ سرمست  نے ان کے اعزاز میں نہایت خلوص کے ساتھ تہنیتی جلسے کے انعقاد کیلئے امجد جاوید سے اظہار تشکر کیا انہوں نے طلبا و طالبات اور ٹیچرس کو اپنے زمانے طالب علمی سے آج تک کی جدوجہد وہ عرق ریزی سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کامیابی اور مقام کڑی محنت اور جدوجہد سے ہی حاصل ہوتا ہے

 عزیز اللہ سرمست نے اپنے زمانے طالب علمی کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل سیکھنے کے عمل اساتذہ کے ادب اور جدوجہد سے انہوں نے آج یہ مقام پایا ہے عزیز اللہ سرمست نے ٹیچرس پر زور دیا کہ وہ طلبا پر دباؤ نہ بنائیں  اور نہ ہی انہیں خائف کریں بلکہ ان میں مسابقت کا جذبہ حصول تعلیم کی جستجو اور مقصد کو حاصل کرنے کا عزم پیدا کریں عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ کسی بھی کلاس کے تمام طلبہ ذہین نہیں ہو سکتے لیکن جو طلبہ ذہین ہیں اگر وہ کمزور طلباء کو آگے لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں تو کلاس کے تمام طلبہ ذہین بن سکتے ہیں امجد جاوید نے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے عزیز اللہ سرمست کو تہنیت پیش کی ابتدا میں کارروائی کا آغاز  طالب علم محمد کیف کی قرات کلام پاک سے ہوا طالبہ بشری ناز نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں شیخ ال شفاء نے شکریہ ادا کیا
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910














ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے