بیدر میں 10 روزہ محافل میلادالنبی ﷺ اور موئے مبارک سرکار دو عالم کی زیارت کا اہتمام
بیدر25 اگست ( نامہ نگار )بیدر شہر کا قدیم تاریخی مدرسہ محمود گاوان کے روبرو واقع نبی خانہ میں محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کی طویل روایت ہے ۔ ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر کی نگرانی میں محافل میلاد النبی ﷺ کے 10 روزہ خطابات رکھے گئے ہیں جو ہر روز بعد نماز عشاء 9 بجے شب منعقد ہوں گے۔ یکم ربیع الاول پیر کو مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ ناظم معهد انوار القرآن بیدر بعثت مصطفیٰ اللہ کا انعام عظیم“ کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔ 2 ربیع الاول منگل کو مولانا مفتی حافظ محمد جاوید احمد نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ امام و خطیب موتی مسجد (کالی مسجد ) گاندھی گنج بیدر زیر عنوان ” حضور کے اسوہ حسنہ میں عدل وانصاف اور عصر حاضر پر خطاب کریں گے ۔3 ربیع الاول ، چہارشنبہ کو مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ ، صدر نائب قاضی و خطیب جامع مسجد بیدر عائلی مسائل کا حل ۔ سیرت مصطفوی میں عنوان پر خطاب کریں گے ۔4 ربیع الاول جمعرات کو علامہ مفتی محمد حنیف قادری نظامی بانی مدرسہ دارالعلوم حجتہ الا انوار طاہر یہ حیدرآباد سیرت میرے و عظمت اولاد وبنات مصطفیٰ،5 ربیع الاول جمعہ ، علامہ مولانا مفتی حافظ محمد لطیف احمدق محمد لطیف احمد قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ و امام مکہ مسجد حیدر آباد امت کا زوال اور اس کا حل ۔ سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں،7 ربیع الاول اتوار کو علامہ مفتی سید سراج الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ بانی و ناظم جامعتہ روضت اللبنات علی باغ بیدر حضور ﷺ کے مدنی دور میں دور حاضر کے مسائل کا حل،8 ربیع الاول، پیر کو مولانا سید شاہبل من الله علوی شطاری معتمد عمومی آل انڈیا مشایخ بورڈ حیدر آباد بعنوان " معیشت کے متعلق امت کے لئے نبوی ہدایات،9 ربیع الاول بروز منگل کو نجم المحدثین علامہ مفتی مفتی حافظ سید شاہ صغیر احمد صاحب نقشبندی ، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد حضور ﷺ کے مکی دور سے عصر حاضر کو پیغام عمل 10 ربیع الاول چہار شنبہ کو علامہ مفتی محمد مجیب خان نقشبندی نظامی ناظم جامعہ طیبہ ، کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد حضور ﷺ کی سیرت میں اہل سیاست کے لئے راہ عمل اور 12 ربیع الاول جمعہ کو علامہ مفتی حافظ ڈاکٹر سید شاه مرتضی علی صوفی قادری پرنسپل ایس ایم وی کالج حیدر آباد بعنوان جشن میلادالنبی خطاب کریں گے ۔ 12 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء موئے مبارک سرکار دو عالم ﷺ کی زیارت کروائی جائے گی۔ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس نبی خانہ شریف میں منعقد ہوئی، جس میں محافل میلاد النبی ﷺ کا پوسٹر ریلیز کیا گیا اور خطاب کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر نے شمع رسالت کے پروانوں و بادہ توحید کے متوالوں سے گزارش کی ہیکہ مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ خواتین کیلئے جلسہ گاہ میں پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔واضح رہے کہ 6 ربیع الاول ہفتہ اور 11 ربیع الاول جمعرات کو محفل میلاد النبی ﷺ کیلئے بوجوہ ناغہ رہے
گا۔









0 تبصرے