دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 79ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
بیدر 16 اگست ( نامہ نگار )بیدر کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ میں 79ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر و بانی الحاج محمد رشید مالک سنا اسٹون کریشر جان واڑا بیدر کے بڑے فرزند محمد ریاض نے رسم پرچم کشائی انجام دی۔ بعد ازاں بچوں نے نظم پیش کی اس موقع پر مولانا مفتی جابر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ازادی اور اس کی تاریخ اور اس تاریخ میں مسلمانوں کا رول اور ان کی قربانیوں کو اج ایک سر نظر انداز کیا گیا ہے
ہندوستان وہ ملک ہے جہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ماضی میں بھی تمام مذاہب کے لوگوں نے انگریزوں سے مقابلہ کیا اور اس ملک کے لیے اپنی جانوں کو قربان کیا اور ملک کو ازاد کرنے میں اہم رول ادا کیا اس طرح کی مثالیں موجودہ دور میں نہیں ملتی اس موقع پر شاہین انسٹیٹیوشنز کی جانب سے شروع کیا گیا دسویں جماعت کہ اسمارٹ کلاسز کا افتتاح عمل میں ایا
اس موقع پر شاہ ریاض پٹیل انجینیئر
کی جانب سے بچوں میں تسبیح تاج پین پینسل اور کتاب تقسیم کیے گئے سیکریٹری قاری نجیب اللہ مولانا مستقیم نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر محمد ایاز مندی کنگ ، محمد جعفر سوشل ورکر و مدارس کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی احباب نے بھی شرکت کی
0 تبصرے