فکری اور تہذیبی ارتدادنئی نسل کو درپیش چیلنجس،قرآن فہمی، سیر ت النبی ﷺ اور اسوہٗ حسنہ ﷺ کی تعلیم ضروری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسنادات وانعامات سے محمد آصف الدین فونڈر ممبر BIE اور دیگر علماء کاخطاب

فکری اور تہذیبی ارتدادنئی نسل کو درپیش چیلنجس،قرآن فہمی، سیر ت النبی ﷺ اور اسوہٗ حسنہ ﷺ کی تعلیم ضروری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسنادات وانعامات سے محمد آصف الدین فونڈر ممبر BIE اور دیگر علماء کاخطاب




بیدر11اگست ( ناز میڈیا )فکری ارتداد کا شکار

مسلم طلبہ آج اپنے مسائل کاحل قرآن اورسنت کے فریم ورک میں نہیں سونچ رہے ہیں۔آج تعلیمی اداروں میں فرقہ پرستی ، اسلاموفوبیا، اسلام سے دوری اور مذہب بیزاری پھیلائی جاری ہے۔ وہ ایک تو Hidonismیعنی دنیا کی مسرتوں اور خوشیوں کے حصول کو زندگی کامقصد بنائے ہوئے ہیں۔ دوسرے Narcissismیعنی خودنمائی ، خودپسندی اپنے آپ کو بڑا ثابت کرنا یہاں تک کے خدا کاانکار کرکے دہریت کاشکار بن رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں چند نوجوان اپنے آپ کو آجs Ex-Muslim(یعنی میں پہلے مسلمان تھا اب نہیں ) گروپ بناکرفخر سے کہہ رہے ہیں۔


فکری ارتداد کے مقابلے میں اسلامی فکر کیاہے ؟تاکہ اسلامی عقائد کا صحیح علم وشعور انہیں حاصل ہو۔ تہذیبی ارتداد کا حل یہ ہے کہ قرآن فہمی کے علاوہ مسلم طلبہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنی زندگی کے لئے اسوہ ء حسنہ (رول ماڈل) پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات ِ طیبہ کو بنائیں‘‘یہ باتیں جناب محمد آصف الدین فونڈر ممبر BIE اور چیرمین وزڈم اسکول بیدر نے کہیں۔ وہ 7؍اگست2025 کو اردو ہال ،تعلیم صدیق شاہ بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن(BIE) کرناٹک اوروزڈم اسکول وکالج بیدر کے اشتراک سے منعقدہ جلسہ تقسیم اسنادات وانعامات کی صدارت کررہے تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں جناب محمد آصف الدین نے کہاکہ BIEجماعت VIتاXمختلف دینی کورسیس ریاست بھر میں چلارہاہے۔ ہرکورس کے تحت دو کتابیں سال بھر میں پڑھائی جاتی ہیں۔ وزڈم اسکول بیدر اپنے تمام طلبہ کاداخلہ اس کورس میں کرواتاہے۔ لڑکوں کے لئے علماء کی ٹیم اور لڑکیوں کے لئے عالمات کی ٹیم کاباضابطہ مستقل تقرر کیاگیاہے۔ BIEکے امتحانات دے کر کامیاب ہوچکے طلبہ میں اسنادات وانعامات تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ آج وہی تقریب ہے ‘‘ مولانا عبدالغنی خان صاحب صدر جمیعتہ العلماء ہند ، ضلع بیدر نے اپنے بیان میں کہاکہ سب سے پہلے ہم مسلمان ہیں اور یہ صرف اسکول ہی کی نہیں بلکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی اور اسلامی تعلیم وتربیت سے گزاریں ۔انھوں نے وزڈم اسکول میں دینی تعلیم کے باضابطہ نظم کوآج کی شدید ضرورت بتایا۔ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی صدر روضہ مشن اسکولس نے بتایاکہ وزڈم اسکول کے صدر جناب محمد آصف الدین اس حوالے سے قابل تعریف ہیںکہ انھوں نے اپنے اسکول اور کالج میں بہترین ڈاکٹر س اور انجینئر س بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظ بنائے ہیں اور دینی واسلامی تعلیم کاباضابطہ نظم یہاں دیکھنے کوملتاہے۔ مولانا مونس کرمانی صدر صفابیت المال و مہتمم مدرسہ بدرالعلوم للبنات بیدر نے بھی خطاب کیا۔جناب محمد کمال الدین شمیم ؔصاحب صدر مسجد تعلیم صدیق شاہ بیدر نے وزڈم ادارہ جات بیدر کی تعریف میں ایک نظم پیش کی۔کئی طلبہ وطالبات نے تقاریرکیں اور BIEکے نصاب سے استفادہ کرنے سے ہمارے علم وعمل میں ترقی ہوئی۔ جناب محمد آصف الدین ، محترمہ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی ، جناب محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی نے پروگرام میں تشریف لائے ہوئے تمام مہمانان ، اساتذہ کرام کی شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور استقبالیہ کلمات کہے۔ مہمانان میں خالد شریف صدر مسجد مولاعلی ، ضیاء اللہ عارف علوی صدر مسجد لال دروازہ ، جناب سید ماجد شمیم پٹیل سکریڑی مسجد صدیق شاہ تعلیم، جناب عبدالنبی قریشی صدر مسجدچاند بودلے شاہ ؒ، محمد شوکت علی ذمہ دار مدینہ مسجد نئی کمان ، جناب محمد حبیب الدین صدر عثمانیہ مسجد ، جناب محمد مجیب الدین سکریڑی مسجد عثمانیہ ، جناب محبوب شکیل صدر میٹ مرچنٹ اسوسی ایشن بیدر، احتشام الحق سکریڑی موتی مسجد (کالی مسجد)، محمد عارف الدین ناظم BIEبیدر ومعاون امیرمقامی JIH، اسماء سلطانہ ناظمہ JIHبیدر ، اسماء عارف ، علیم الدین شاکر شریک رہے۔ آخر میں مہمانان کے ہاتھوں طلبہ کو اسنادات اور انعامات سے نوازا گیا۔حافظہ امت اللہ مہیبہ بنت احمد مصباح الدین کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ طالب علم محمد محتشم ولد محمد محسن نے حضرت محمد ﷺ کی شان ِ اقدس میں نعت شریف کانذرانہ پیش کیا۔نسرین سلطانہ نے نظامت کی ۔ عائشہ رضوانہ پرنسپل وزڈم ہائی اسکول بیدر نے شکریہ اداکیا۔عالمہ حاجرہ فاطمہ معلمہ BIEوزڈم اسکول برائے گرلس نے دعا کی۔ جب کہ سلیم سر ہیڈماسٹر وزڈم ہائی اسکول بوائز نے اپنی ٹیم کے ساتھ پروگرام کے انتظامات بحسن وخوبی انجام دئے۔ اس بات کی اطلاع مولانا مفتی افتخار مظاہریBIEسنٹر آرگنائزر، وزڈم اسکول بیدر نے دی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے