محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ بیدر کے دفترپر پرچم کشائی
بیدر16 اگست ( نامہ نگار ) بیدر شہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ بیدر کے دفتر پر 79واں جشن یوم آزادی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا قبل ازیں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر منجوناتھ سلولی نے محکمہ اطلاعات کی پہلی منزل پر بابائے قوم مہاتما گاندھی جی اور آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر پر پوجا کی۔ پھر قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر سینئر صحافی شیو شرنپا والی، کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن کے ضلع جنرل سکریٹری شیوکمار سوامی ، کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلع ایگزیکٹو ممبر وہ نمائندہ روزنامہ کے بی این ٹائمز بیدر ، محکمہ کے افسران وجے کرشنا سولا پورہ، نریش، تنویر اقبال، آشیش، عملہ بندوسر، ناگاشیٹی، گیتا بائی، اویناش اور دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے